?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی تین مختصر فلمیں اس سال کے 16ویں شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں مقابلے کے لیے منتخب ہو گئی ہیں۔
پاکستانی فلم ساز 16ویں شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول (سی ایس اے ایف ایف) میں دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں، جہاں اس سال مقابلے کے لیے تین مختصر فلمیں منتخب کی گئی ہیں۔
فیسٹیول 14 سے 21 ستمبر کے درمیان منعقد ہوگا اور پاکستانی فلمیں 18 ستمبر کو شکاگو کے اے ایم سی ریور ایسٹ 21 تھیٹر میں دکھائی جائیں گی۔
یہ ایونٹ پہلی بار 2010 میں منعقد ہوا تھا اور تب سے اس نے ثقافتی اداروں، شہر کی حکومت، اور مقامی جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی حمایت حاصل کر لی ہے۔
ایونٹ کے لیے پاکستان سے درج ذیل فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے:
ڈونٹ بی لیٹ، مائرہ
فلم ’ڈونٹ بی لیٹ، مائرہ‘ ایک نوجوان لڑکی کی کہانی ہے جو اسکول سے گھر جانے والی وین چھوٹ جانے کے بعد لاہور اور زندگی کی جھلک پیش کرتی ہے، یہ 15 منٹ کی تھرلر فلم ایک حقیقی کہانی پر مبنی ہے اور دنیا بھر کے فلم فیسٹیولز میں کافی کامیاب رہی ہے، جن میں نیو جرسی کے برگن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، مونٹریال انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، نیو یارک کے بگ ایپل فلم فیسٹیول، یو کے ایشین فلم فیسٹیول، ووڈ اسٹاک فلم فیسٹیول اور دیگر شامل ہیں، جہاں اس نے متعدد انعامات جیتے ہیں۔
فلم میں عنایہ عمر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، ندا احسن میرا کی ماں کے کردار میں جب کہ سمائرہ صغیر نے میرا کی ٹیچر کا کردار نبھایا ہے۔
فنکار (دی آرٹسٹ)
احسن منہاس کی فلم فنکار نے اپنے ہیرو سردار نبیل کو دہلی کے دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ڈی پی آئی ایف ایف) میں بہترین اداکار کا ایوارڈ دلایا۔
یہ فلم ایک نفسیاتی ڈراما ہے جو ایک ایسے آدمی کی کہانی بیان کرتی ہے جسے تین اعمال کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے، ہر ایک عمل معاشرے کے کسی حصے کے دکھ کی عکاسی کرتا ہے، فنکار استحصال، طبقاتی فرق اور دکھ کی تجارتی شکل جیسے موضوعات کو سامنے لاتی ہے۔
ڈی پی آئی ایف ایف کے علاوہ یہ فلم ڈی سی ساوتھ ایشین فلم فیسٹیول اور کینیڈا کے انٹرنیشنل ساوتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بھی منتخب ہوئی ہے۔
وقت کے ساتھ ساتھ (ٹائم آفٹر ٹائم)
تابش حبیب کی یہ فلم باپ بننے کے تجربے پر وقت کے مختلف لمحوں میں مبنی ذاتی تحقیق پیش کرتی ہے اور سی ایس اے ایف ایف میں اپنی پہلی پیشکش کر رہی ہے، ’وقت کے ساتھ ساتھ‘ ایک نوجوان باپ کی کہانی ہے جس کی بیٹی لاہور میں واقع گھر کے باغ میں کھیلتے ہوئے غائب ہو جاتی ہے، وہ اپنی بیٹی کو تلاش کرنے کے لیے وقت میں سفر کرتا ہے۔
حبیب کے مطابق یہ فلم اچھے والدین کے لیے خراج عقیدت ہے، جس میں ان کے اپنے والد بھی شامل ہیں، جنہیں انہوں نے یہ فلم وقف کی ہے۔
پاکستان کی 2022 کی آسکر انٹری ’جوئے لینڈ‘ کے مرکزی اداکار علی جونیجو اور رستی فاروق نے ’وقت کے ساتھ ساتھ‘ میں ماہا حسن اور حنا بیات کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
سی ایس اے ایف ایف میں پاکستان
پاکستان نے پچھلے سال بھی سی ایس اے ایف ایف میں نمایاں کارکردگی دکھائی تھی۔
’گنجال‘، ایک صحافی کی تحقیق پر مبنی کہانی جس میں بچوں کے محنت کش ایکٹوسٹ اقبال مسیح کے قتل کی کہانی دکھائی گئی، فیسٹیول کے بہترین فکشن فیچر آڈینس چوائس ایوارڈ میں دوسرے نمبر پر رہی اور ’سانگز آف دا صوفی‘ نے بہترین ڈاکیومنٹری آڈینس چوائس حاصل کی۔
اس فیسٹیول میں پاکستان نے پہلے ایڈیشن سے ہی شرکت شروع کی، جس میں تنقیدی تعریف حاصل کرنے والی فلم ’رام چند پاکستانی‘ شامل تھی، اس کے بعد کئی فلمیں، جیسے کمال خان کی کراچی بیسڈ ’لال کبوتر‘، مہرین جبار کی ’دوبارہ پھر سے‘ اور ارم پروین بلال کی ’وکھری‘، فیسٹیول کے ناظرین کے لیے دکھائی گئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
عمان کی یمنی انصار اللہ کو دہشت گرد کہنے کی مخالفت
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: ایک انٹرویو میں عمانی وزیر خارجہ نے یمن کی انصار
فروری
عمران خان ، بشریٰ بی بی کیخلاف ناجائز تعلقات کے الزامات سے متعلق کیس ختم
?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان
جنوری
صیہونی فوج کا مغربی کنارے کے نابلس شہر پر حملہ؛ 6 فلسطینی گرفتار
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی فورسز نے آج اتوار کی صبح مغربی کنارے کے شہر
اکتوبر
مقبوضہ علاقوں میں خانہ جنگی کے بارے میں صیہونی پولیس کا انتباہ
?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:صہیونی ٹی وی چینل 12 سے شائع ہونے والے ایک بیان
فروری
وزیراعظم کا امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، تجارتی تعلقات کےفروغ کے عزم کا اعادہ
?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم
اپریل
جرنیلوں کی جنگ نیتن یاہو کے مفادات کو پورا کرتی ہے: عبرانی میڈیا
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: ہاریٹز اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج کے ڈپٹی چیف آف
جنوری
ترکی کی ایک بار پھر زبانی فلسطین کی حمایت
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے فلسطین کی آزاد
اپریل
بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا، نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا، وزیراعظم
?️ 11 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجٹ
جون