🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کم عمری کی شادی پر پابندی سے متعلق بل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے واپس نہ لینے پر سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ وقت ملی یکجہتی اور اتحاد قائم کرنے کا ہے اور ایسے میں حکومت متنازع بل منظور کروا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ سال سے کم بچوں کی شادی کے ممانعت کا بل لایا گیا، کیا اس بل کو لانے کا یہ موقع تھا، اب میں اس بل کی مخالفت کروں گا تو کہیں گے مولانا صاحب کیا کر رہے ہیں، قومی یکجہتی کا تقاضا ہے کہ اس قسم کی حرکتیں نہ کی جائے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا سپیکر سے بل کے خلاف رولنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں ایسے بل منظور کر کے سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جائے، بہتر ہوگا کہ یہ قانون سازی روکیں اور اسلامی نظریاتی کونسل بھیجیں اگر انہیں اعتراض نہ ہوا تو مجھے بھی کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
سربراہ جے یو آئی ف نے مزید کہا کہ پورا ملک اور پارلیمان متفق ہے کہ ہندوستان نے جارحیت کی ہے، پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر بلا تحقیق پاکستان پر الزام دھر دیا اور اپنی سکیورٹی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر گرا دیا، ہمارے سولین اور مذہبی مراکز پر میزائل گرائے گئے، مساجد اور نزدیک کی فیملیز کو نشانہ بنا کر دعویٰ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے مراکز پر حملہ کیا۔
مشہور خبریں۔
سپریم جوڈیشل کونسل کا دائرہ اختیار نہیں کہ وہ ریٹائرڈ ججز کیخلاف کارروائی کرے،جسٹس (ر)مظاہر نقوی
🗓️ 16 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر)مظاہر نقوی نے
فروری
یوکرین امن کانفرانس میں سعودی عرب کا موقف
🗓️ 16 جون 2024سچ خبریں: سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی یوکرین امن کانفرانس میں سعودی عرب
جون
پاکستان اور ازبکستان نے 573کلومیٹرطویل ریلوے منصوبے کو مکمل کرنے کا معاہدہ کیا
🗓️ 16 جولائی 2021اسلام اباد(سچ خبریں ) پاکستان اور ازبکستان نے کابل کے راستے مزار
جولائی
45 ہزار میٹرک ٹن چینی خریداری کا ٹینڈر جاری، 141 روپے 20 پیسے فی کلو کی پیشکش موصول
🗓️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن
مئی
سعودی عرب پاکستان کو ملین ڈالرز کی رقم فراہم کرے گا
🗓️ 8 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کے
مئی
میں سب کی بات سننے کے لئے تیار ہوں:عمران خان
🗓️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سر گودھا میں میڈیا میں بات کرتے ہوئے
اپریل
ڈی ایف پی کامقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑھتے ہوئے قتل وغارت پر اظہارتشویش
🗓️ 30 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ڈیموکریٹک
اکتوبر
حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب
🗓️ 5 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت کراچی حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت
اپریل