?️
سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے جنوب میں امریکی فوجیوں کے لئے رسد کا سامان لے جانے والے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔
صابرین نیوز کے ٹیلی گرام چینل کی رپوٹ کے مطابق امریکی فوجی رسد کے سازوسامان لے جانے والے ایک قافلے کو آج سہ پہر کو جنوبی عراقی شہرالدیوانیہ میں نشانہ بنایا گیا،تاہم عراقی ذرائع نے ابھی تک حملے کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے، ایک عراقی سکیورٹی ذرائع نے شفق نیوز کو بتایا کہ عراق کے صوبہ ذی قار میں امریکی فوجیوں کے ایک قافلے کے راستے میں دو بم دھماکے ہوئے۔
صابرین نیوز نے یہ بھی اطلاع دی کہ یہ حملہ ایسا وقت میں ہوا ہے جبکہ آج صبح بصرہ میں امریکی فوج کے لئے رسد کا سامان لے جانے والے ایک قافلے پر حملہ کیا گیا،واضح رہے کہ عراق میں حالیہ مہینوں میں امریکی فوج اور رسد کے قافلوں پر اسی طرح کے کئی حملے ہوئے ہیں،جبکہ امریکی اتحاد نے ان حملوں اور سڑک کے کنارے ہونے والے دھماکوں سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے مقامی عراقی کمپنیوں کی مدد لینا شروع کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی رسد کے قافلوں پر حملے اس کے بعد شروع ہوئے ہیں جب امریکی قابض فوج ہاتھوں گذشتہ سال جنوری میں بغدا ائر پورٹ کے قریب ایرانی سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کو بزدلانہ طور پر قتل کر دیا گیا جس کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے امریکی فوجیوں کو عراق سے نکالنے کے منصوبے پر مبنی ایک بل پاس کیا تاہم بل کو پاس ہوئے ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گذر چکا ہے لیکن امریکہ اس پر عمل درآمد ہونے سے روک رہا ہے تاکہ عراق میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو جواز دے سکے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں جاری جنگ سے اسرائیل کو سینکڑوں ارب ڈالر کا نقصان
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی تجزیہ کار رامی یادور نے خبری ویب سائٹ نیوز
ستمبر
ڈاکٹر عارف علوی کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز پر گفتگو
?️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سابق صدر مملکت
ستمبر
پنجاب کے اضلاع میں موثر لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ
?️ 29 مارچ 2021پنجاب(سچ خبریں)پنجاب میں کورونا وایرس کی تیسری لہر سے بڑھتے ہوئے کیسز
مارچ
اردوغان: حماس کا ردعمل دیرپا امن کے لیے تعمیری اور اہم قدم ہے
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: ترک صدر نے تحریک حماس کے حالیہ مؤقف کا خیر
اکتوبر
صیہونیوں کا غزہ کے خلاف خودکش ڈرونز کا استعمال
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن نے غزہ کی پٹی کے خلاف خودکش ڈرونز
ستمبر
انصار اللہ کی سعودی عرب کو سخت وارننگ
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی کونسل کے رکن محمد
جنوری
پاک فوج کے کمانڈر کا پہلا مشن
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:پاکستان کے باخبر ذرائع نے ملکی فوج کے نئے کمانڈر کی
دسمبر
ہآرتض: اسرائیل فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے کے منصوبے سے نسل کشی کے منصوبے پر چلا گیا ہے
?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار ھآرتض نے اعتراف کیا ہے کہ
جولائی