شامی فوج کا امریکی قافلے کا مقابلہ

شامی

🗓️

سچ خبریں:شامی فوج نے اس ملک کےشمال مغربی صوبے حسکہ میں پانچ فوجی گاڑیوں پر مشتمل امریکی فوجیوں کے قافلے کا مقابلہ کیا اور انہیں علاقہ چھوڑنے پر مجبور کردیا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حسکہ کے شمال مغرب میں واقع تل تمر کے علاقے میں امریکی فوجیوں کے ایک قافلے سے مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ علاقہ چھوڑ کر اپنے اڈے پر واپس چلے گئے۔

حسکہ میں سانا کے نامہ نگار نے خبر دی ہےکہ شامی فوج کی ایک چوکی نے ہفتے کے روز شمال مغربی صوبہ حسکہ کے علاقے تل تمر میں منسف نامی گاؤں میں پانچ امریکی فوجی گاڑیوں کے قافلے کا مقابلہ کیا اور انہیں وہاں سے واپس اپنے اڈے پر جانے کے لیے مجبور کیا۔

قابل ذکر ہے کہ صوبہ حسکہ کے شمال میں واقع دو دیہات تل الذہب اور الصالحیہ کے مکینوں نے گزشتہ روز امریکی فوجیوں کے دو قافلوں کا مقابلہ اور انہیں علاقہ چھوڑنے پر واپس اپنے اڈوں پر جانے کے لیےمجبور کردیا۔
یادرہے کہ امریکہ داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر اس ملک میں داخل ہوا تھا جہاں متعدد زمینی حقائق یہ ثابت کرتے ہیں کہ اس نے نہ صرف یہ کہ داعشی دہشتگردوں کا مقابلہ نہیں کیا بلکہ ان کے لیے ایک سہولت کار کے فرائض انجام دیے اور ابھی تک دے رہا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

بیلیٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کا معاملہ: کچھ حلقوں میں انتخابات مؤخر ہونے کا خدشہ

🗓️ 31 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بیلیٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کے معاملے پر

حتمی نتائج موصول ہوتے ہی نواز شریف وکٹری اسپیچ کریں گے، مریم نواز

🗓️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آگنائزر مریم

فلسطین کے بلدیاتی انتخابات میں حماس کا عوامی فرنٹ کے ساتھ اتحاد

🗓️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فلسطین کے بلدیاتی انتخابات

نواز شریف کی سیاسی حریف عمران خان کے خلاف بھرپور کارروائی کی حمایت

🗓️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے

نیتن یاہو کا غزہ میں خفیہ داخلہ ناکامی کی علامت 

🗓️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:حماس تحریک کے رہنماوں میں سے ایک باسم نعیم  نے صیہونی

پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے

🗓️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے

شام کے بحران کا نقصان 107 بلین ڈالر ہے: فیصل مقداد

🗓️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:   شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے آج پیرکو اقوام

وزیراعظم کی مسیحی برادری کو مذہبی تہوار کی مبارکباد

🗓️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو مذہبی تہوار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے