سچ خبریں:صیہونی حکومت اور سعودی عرب بحرینی بحری مشق میں حصہ لینے والے 60 فریقوں میں شامل ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کی کمان میں بحرین کی بحری مشق میں حصہ لینے والے 60 فریقوں صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے فوجی بھی شریک ہیں، اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ وہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے تحت بحرین کی بحری مشق میں حصہ لے رہی ہے، جس میں 60 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 9000 فوجی اور 50 بحری جہاز شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان Avikhai Adrei نے ایک بیان میں کہاکہ IMX/CE202 مشق میں ساٹھ ممالک حصہ لے رہے ہیں، اور اسرائیلی بحریہ پہلی بار اس مشق میں حصہ لے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جنگی بحری بیڑے کو بحیرہ احمر میں امریکی پانچویں بیڑے کے ساتھ علاقائی طور پر حصہ لینے کے لیے تربیت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی بحری مشق بحرین میں شروع ہوئی جس میں 60 سے زائد ممالک کے 50 بحری جہازوں نے حصہ لیا،اس سلسلہ میں امریکی بحریہ، پانچویں بیڑے اور امریکی بحریہ کی مشترکہ کمان کے کمانڈر بریڈ کوپر نے ٹویٹ کیاکہ امریکی بحریہ کی سنٹرل کمانڈ کی قیادت میں 31 جنوری کو IMX/CE 202 انٹرنیشنل نیول ایکسرسائز کے عنوان سے دو سالہ 18 روزہ بین الاقوامی بحری مشق مشرق وسطی میں شروع ہو گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس مشق میں 9000 اہلکار60 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیم کے 50 جنگی جہاز شریک ہیں۔
مشہور خبریں۔
اٹک جیل میں سماعت کی وجہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کا تحفظ یقینی بنانا ہے، خصوصی عدالت
اگست
بن سلمان پر تنقید کرنے والی سعودی شہزادی پر بیماری کے باوجود باہر جانے پر پابندی!
جولائی
آسٹریلیا کی فلسطین ریلیف ایجنسی کی امداد بند کرنے سے دستبرداری
مارچ
کیا سلیمان فرانجی اب بھی حزب اللہ کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں ؟
دسمبر
ٹک ٹاک پر پیسے کمانے کے لائیو سبسکرپشن فیچر کو آسان بنا دیا گیا
ستمبر
چارجنگ کے بغیر نصف صدی تک چلنے والی بیٹری تیار کرنے کا دعویٰ
جنوری
مرکزی بینک کے گورنر، سیکریٹریز آئی ایم ایف-عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے
اپریل
اردو سمیت تمام مادری زبانیں غریبوں کے لیے رہ گئی ہیں، جاوید اختر
فروری