انضمام الحق نے جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی کو بتایا ٹیم ورک کا نتیجہ

انضمام الحق

🗓️

راولپنڈی {سچ خبریں} پاکستان  کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے جنوبی افریقہ کے خلاف 18 سال بعد کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ افریقا کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

سابق کپتان و سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ محمد رضوان اور حسن علی نے شاندار کھیل پیش کیا۔

انضمام الحق نے کہا کہ قومی ٹیم کی لوئر آرڈر بیٹنگ دونوں ٹیموں کے درمیان فرق تھا، نوجوان ٹیم نے ہوم گراؤنڈ میں اعلیٰ کارکردگی دکھائی۔

اُنہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں اسپنرز اور دوسرے ٹیسٹ میں فاسٹ بولرز نے فتح سے ہمکنار کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی کارکردگی میں دن بدن بہتری آرہی ہے جبکہ حسن علی نے فرسٹ کلاس کھیل کر فارم فٹنس اور ردہم حاصل کیا۔

انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کا کردار بھی قابل تعریف ہے جبکہ مصباح الحق وقار یونس اور یونس خان کے لیے سیریز بڑی اہم تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن 95 رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کو آخری بار 2003 ء میں ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، پاکستان نے موجودہ سیریز دو صفر سے جیت کر آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا اسرائیل بحری جہازوں کی جنگ کے سلسلہ میں اپنی دھمکی کو عملی جامہ پہنا سکتا ہے؟

🗓️ 2 اگست 2021سچ خبریں:کچھ ماہرین اور مبصرین کا خیال ہے کہ صہیونی حکومت کی

صیہونی حکومت ایمنسٹی انٹرنیشنل کو سمجھتی ہے؟

🗓️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں اس حکومت کے

عالمی برادری افغانستان کے خلاف پابندیاں منسوخ کرے: کابل

🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں:افغان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ

مسجد الاقصی کے خطیب کی اپیل

🗓️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے خطیب اور یروشلم کی سپریم اسلامی کونسل کے

شام کے خلاف ترکی کی ایک بار پھر جارحیت،عوام کا کیا قصور؟

🗓️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: شام پر ترک فوج کے نئے حملے اور اس ملک

بانی پی ٹی آئی کی آڈیو سپریم کورٹ سے لیک نہیں ہوئی، چیف جسٹس

🗓️ 15 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے

سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب

🗓️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا

صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون پر امارات کے صدر کا عجیب و غریب جواز

🗓️ 5 اپریل 2023امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے