🗓️
راولپنڈی {سچ خبریں} پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے جنوبی افریقہ کے خلاف 18 سال بعد کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ افریقا کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
سابق کپتان و سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ محمد رضوان اور حسن علی نے شاندار کھیل پیش کیا۔
انضمام الحق نے کہا کہ قومی ٹیم کی لوئر آرڈر بیٹنگ دونوں ٹیموں کے درمیان فرق تھا، نوجوان ٹیم نے ہوم گراؤنڈ میں اعلیٰ کارکردگی دکھائی۔
اُنہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں اسپنرز اور دوسرے ٹیسٹ میں فاسٹ بولرز نے فتح سے ہمکنار کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی کارکردگی میں دن بدن بہتری آرہی ہے جبکہ حسن علی نے فرسٹ کلاس کھیل کر فارم فٹنس اور ردہم حاصل کیا۔
انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کا کردار بھی قابل تعریف ہے جبکہ مصباح الحق وقار یونس اور یونس خان کے لیے سیریز بڑی اہم تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن 95 رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کو آخری بار 2003 ء میں ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، پاکستان نے موجودہ سیریز دو صفر سے جیت کر آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
مشہور خبریں۔
برطانوی کورونا ویکسین سے متعدد افراد ہلاک، مختلف ممالک نے استعمال پر پابندی عائد کردی
🗓️ 12 مارچ 2021لندن (سچ خبریں) برطانوی کورونا ویکسین لوگوں کو بچانے کے بجائے ہلاک
مارچ
آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردیں،وزیراعظم
🗓️ 25 ستمبر 2024نیو یارک: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی
ستمبر
تل ابیب میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلی
🗓️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج صبح 27 اکتوبر کو قابضین کے خلاف الاقصیٰ طوفانی آپریشن
اکتوبر
کیا بائیڈن ہیریس کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہوں گے ؟
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: نوبل انعام یافتہ نے امریکی صدر سے کہا کہ وہ
جولائی
عالمی بینک کا پاکستان پر ٹیکس رعایتیں ختم کرنے پر زور
🗓️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ
اکتوبر
عراقی حملوں سے اسرائیلی فوج میں خطرے کی گھنٹی بجی
🗓️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے فوجی مراکز کے خلاف عراقی اسلامی مزاحمتی حملوں
اکتوبر
کراچی میں بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈینگ کی وجہ سامنے آ گئی
🗓️ 2 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) بنگلہ دیش سے ایران کے راستے بھارت کے شہر لکھنو
مارچ
سعودی ہوائی اڈے ابھا پر یمنی حملہ
🗓️ 10 فروری 2022سچ خبریں: سعودی اتحاد نے تسلیم کیا کہ سعودی عرب کے ابہا
فروری