سچ خبریں:افغانستان کے صوبہ کنڑ میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ میں طالبان کے ایک کمانڈر سمیت 6افراد ہلاک ہوگئے۔
افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے صوبے کنڑ میں ہونے والی فائرنگ سے طالبان کمانڈرسمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں کمانڈرکا بیٹا بھی شامل ہےجبکہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔
طالبان حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں،یادرہے کہ افغانستان میں جب سے طالبان اقتدار میں آئے ہیں اور اس ملک سے امریکہ نے غیر ذمہ دارانخلا کیا ہے تو جہاں ایک طرف لوگوں کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے جس کی ایک وجہ امریکہ سمیت دیگر مغربی ممالک کی جانب سے افغانستان کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں، وہیں اس ملک میں فائرنگ کے واقعات میں لوگوں کی ہلاکت میں اضافہ ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ جب تک طالبان ہمارے بنائے ہوئے اصولوں کے مطابق حکومت نہیں کرتے ہم ان کے ساتھ کسی بھی طرح کا تعامل نہیں کریں گے جبکہ اقوام متحدہ سمیت متعدد کئی بار انتباہ دے چکے ہیں اگر افغانستان کی موجود صورتحال جاری رہی تو عنقریب ہم اس ملک میں ایک بہت بڑی انسانی تباہی کا مشاہدہ کریں گے۔