پلیئرزکو صحتمند انداز میں گھربھجوانا ترجیح ہے، وسیم خان

وسیم خان

?️

اسلام آباد {سچ خبریں} پی سی بی کے ڈائریکٹرمیڈیکل ڈاکٹرسہیل اورڈائریکٹرمارکیٹنگ بابرحامد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ تصدیق کرتا ہوں کہ پاکستان سپر لیگ کو نئی تاریخوں تک ملتوی کیا جاتا ہے، ہمارے لئے یہ بڑی مایوسی کی بات ہے کہ جو ہمیں کرنا تھا وہ نہ کرسکے، آج اجلاس میں اس بات پر سب متفق تھے کہ لیگ کو ملتوی کیا جائے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ پلیئرزکو صحتمند اندازمیں گھر بھجوانا ہماری اولین ترجیح ہے اور یہ وقت الزامات لگانے کا نہیں، ناراض فرنچائز مالکان سے بات کریں گے۔

پلیئرز کو صحتمند انداز میں گھربھجوانا ترجیح ہے

وسیم خان نے کہا کہ ہمارے لئے یہ ایک مشکل دن ہے لیکن یہ وقت الزامات لگانے کا نہیں، ناراض فرنچائز مالکان سے بات کریں گے، کھلاڑیوں کا کورونا میں مبتلا ہونا ہر کسی کیلئے تشویش کی بات تھی، ہماری ذمے داری تھی کہ پلیئرز کی صحت کیلئے بہترین حفاظتی اقدامات کریں اور اب اولین ترجیح یہ ہے کہ پلیئرزکو صحتمند اندازمیں گھر بھجوائیں۔

ایونٹ ملتوی کرنا ضروری تھا

چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا تھا کہ سب کابہت نقصان ہوا ہے، فرنچائز نے بہت سارے پیسے لگائے ہر کسی کا وقت لگا، کوئی بھی کام کامیاب اس وقت ہوتا ہے جب ہر کوئی ایک پیج پر ہو، اعتماد کو قائم کرنا ضروری ہے، اعتماد متاثر ہوا، دوبارہ اعتماد حاصل کرنے کیلئے ہمیں محنت کرنا ہوگی، بائِیو سیکور ببل اور ایس او پیز پر عمل سب کی ذمہ داری تھی، پی ایس ایل کویڈ مسائل کی وجہ سے ملتوی کرنا ضروری تھا۔

تحقیقات کی گہرائی تک جائیں گے

کہاں کب اور کیا غلط ہوا یہ دیکھنا بہت ضروری ہے، ہم بورڈ آف گورنر سے بات کرکے آزادانہ تحقیقات کرائیں گے، ہم  تحقیقات کی گہرائی تک جائیں گے، فرنچائزز بڑے سرمایہ کار ہیں ، سب کو ذمہ داری لینا ہو گی، کرکٹ شیڈول میں لیگ کیلئے وقت کا تعین کرنا ہوگا توکرلیں گے ،یہ مسئلہ نہیں ہے، اصل مسئلہ پلیئرز کی دستیابی ہوگا، اس سال ہمارے پاس ونڈو ہے اس پر فرنچائزز سے بات کریں گے، ایونٹ کے باقی میچ مکمل کرنے کا یقین ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلئے کچے کےعلاقے میں انٹرنیٹ کی معطلی کا حکم

?️ 14 ستمبر 2023سندھ:(سچ خبریں) سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کچے

پی ڈی ایم حکومت میں اتحادیوں کی توجہ ذاتی دشمنیوں پر تھی اس لیے کامیاب نہیں ہوسکے: بلاول

?️ 22 نومبر 2023چترال: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا

طوفان الاقصیٰ کی لڑائی میں حماس کی برتری کا اعتراف 

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان دانیال ہگاری نے اپنی پریس

چین نے میری نیدیں اڑا رکھی ہیں:ٹرمپ

?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کو شکست دینے کی

وزیر خارجہ نے افغان مشیر قومی سلامتی کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ اور تکلیف دہ قرار دیا

?️ 4 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان مشیر

عبرانی میڈیا کا دعویٰ: گولانی کئی قاتلانہ حملوں میں بچ گیا

?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے دعویٰ کیا:

حکومت کا غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ

?️ 1 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے کسی تیسرے ملک منتقلی کے منتظر

غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کی مذاکرات مکمل طور پر تعطل کا شکار

?️ 27 نومبر 2025 غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کی مذاکرات مکمل طور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے