?️
یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی بڑی تعداد ایسے مریضوں پر مشتمل ہے جو دل کی کسی نہ کسی تکلیف یا بیماری کے باعث موت کا نوالہ بن گئے۔
بہ الفاظِ دیگر، کووِڈ 19 کے مریضوں میں دل کی تکلیف کو اموات کی ’’ثانوی وجہ‘‘ قرار دیا جاتا رہا ہے۔
تاہم واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن، سینٹ لوئی میں انسانی دل کے خلیات پر کیے گئے تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس حقیقت میں انسانی دل کے خلیوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔
خلیاتِ ساق (stem cells) کی مدد سے حاصل کیے گئے، دل کے مختلف خلیات کو ٹیسٹ ٹیوب میں کورونا وائرس سے متاثر کیا گیا۔
انہی تجربات سے حاصل شدہ نتائج کی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں دل کی تکلیف اور بیماریوں کو ’’ثانوی وجہ‘‘ سمجھنے میں جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیے۔
ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والوں، بشمول نوجوانوں کو خبردار کیا ہے کہ انہیں بھی مستقبل میں ممکنہ طور پر دل کی بیماریوں یا تکالیف کا سامنا ہوسکتا ہے۔
آن لائن ریسرچ جرنل ’’جے اے سی سی: بیسک ٹو ٹرانسلیشنل سائنس‘‘ کے تازہ شمارے میں اس حوالے سے شائع شدہ خصوصی تحقیقی مقالے میں ماہرین نے بتایا ہے کہ وہ اپنی تحقیق کو مرحلہ وار آگے بڑھاتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ دل پر کورونا وائرس کے اثرات کتنے عرصے تک باقی رہتے ہیں جبکہ دل کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیونکر کیا جاسکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
بھارت مکار اور بزدل دشمن ہے جو مار سے ڈرتا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ
?️ 3 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے
مئی
کراچی دھماکے میں 11 افراد جاں بحق
?️ 18 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے شیر شاہ میں
دسمبر
اسرائیلی اسلحہ سازی کے انجینئرز کے تربیتی مراکز کو شدید نقصان
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: 12 روزہ ایران-اسرائیل جنگ کے خاتمے اور ایران کے مقبوضہ
جون
اسپارکو 19 اکتوبر کو پاکستان کا پہلا ’ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ‘ لانچ کرے گا
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (ایچ ایس-ون) 19 اکتوبر
اکتوبر
طالبان نے دہشتگرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کا وعدہ پورا کیاہے:امریکہ
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:افغانستان کےلیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹام ویسٹ نے کہا کہ
فروری
آئینی ترامیم سے پہلے اس پر بات کرنا مناسب نہیں۔ احسن اقبال
?️ 3 نومبر 2025کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئینی
نومبر
شہید العروری کے قتل پر حزب اللہ کا ردعمل
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:لبنانی مزاحمت نے بیروت کے جنوبی مضافات میں حماس کے سیاسی
جنوری
وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب؛ وجہ؟
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا ایک انتہائی
جولائی