کراچی {سچ خبریں} پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ چالو کرکٹ ایونٹ یعنی پی ایس ایل 6 کی دو ٹیموں کے مزید تین کھلاڑیوں کو کورونا نے اپنا شکار بنا لیا ہے پی سی بی نے کہا کہ ان دونوں کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کراچی کنگز کے آل راؤنڈر ڈین کرسٹین نے ملک واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق کورونا مثبت ہونے والے تینوں کھلاڑی اب 10 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔
جمعرات کی صبح جاری کیے گئے بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ ان تینوں کھلاڑیوں نے بدھ کو ایوینٹ یعنی پی ایس ایل 6 کے منعقدہ ڈبل ہیڈر میچز میں شرکت نہیں کی تھی۔
پی سی بی کے مطابق ان تینوں کھلاڑیوں میں علامات ظاہر ہونے کے بعد ان کے کورونا ٹیسٹ گذشتہ روز دوپہر میں کروائے گئے تھے۔
ادھر کراچی کنگز کے آل راؤنڈر ڈین کرسٹین نے پی ایس ایل 6 کے باقی میچوں سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آسٹریلیا واپس جا رہے ہیں۔
پی ایس ایل 6 کی آرگنائزنگ کمیٹی جمعرات کو تمام ٹیموں کے مالکان اور ان کی منیجمنٹ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں شرکت کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے بیان کے مطابق اس ورچوئل اجلاس کی تفصیلات بعد میں میڈیا کو جاری کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل میں قبل ازیں تین کھلاڑیوں اور ایک سٹاف ممبر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں۔