🗓️
کراچی{سچ خبریں} پاکستان کرکٹ بورڈ {پی سی بی} کے چیئرمین احسان مانی نے4ستمبر 2018کو تین سال کیلیے چیئرمین پی سی بی کی پوسٹ سنبھالی تھی، اس کی مدت مکمل ہونے میں اب صرف6 ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ اب ان کو کرسی باقی رکھنے کی فکر ستانے لگی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین احسان مانی خود تو عہدے پر برقرار رہنا چاہتے ہیں مگر انھیں ابھی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کوئی اشارہ نہیں ملا ہے،اسی لیے گورننگ بورڈ کی ہونے والی میٹنگ میں سی ای او وسیم خان کے معاہدے میں توسیع پر کوئی بات نہیں ہوئی،اس کی آئندہ برس تکمیل ہوگی لیکن ایک سال قبل ہی غور پر اتفاق ہوا تھا۔
گورننگ بورڈ کا اگلا اجلاس مئی میں ہوگا،اس وقت تک احسان مانی کے حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے آنے کا امکان ہے، اگر انھیں توسیع نہ ملی تو سی ای او کا معاملہ نئے چیئرمین کیلیے چھوڑ دیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ گورننگ بورڈ ارکان کو چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ورلڈکپ کیلیے ٹیم کے دورئہ بھارت پر بریفنگ دی، انھیں بتایا گیا کہ آئی سی سی کو خط لکھ کر ویزوں کیلیے یقین دہانی مانگ لی گئی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ عین موقع پر کوئی مسئلہ ہو،ارکان نے انھیں اس حوالے سے فیصلے کا مکمل اختیار دے دیا۔
واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے اس حوالے سے فی الحال چپ سادھی ہوئی ہے، پی سی بی نے بطور متبادل یو اے ای میں میگا ایونٹ کے انعقاد کی تجویز بھی دی تھی۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ
🗓️ 26 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا
مئی
سعودی عرب میں صیہونی وزیر کی پہلی پیشی
🗓️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے
ستمبر
مغربی انسانی حقوق کا پردہ فاش
🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیل پہنچنے کے بعد جرمن فضائیہ کے کمانڈر Ingo Gerharts نے
نومبر
قانونی اور امیگریشن کے فروغ کیلئے اقدامات ضروری ہیں، طلال چوہدری
🗓️ 2 اپریل 2025لندن: (سچ خبریں) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ
اپریل
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، بہتر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کیلئے جلد معاہدے پر زور
🗓️ 26 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اپنے برطانوی ہم
مارچ
آیت اللہ سیستانی کی نظر میں سید حسن نصراللہ
🗓️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں
ستمبر
ریپبلکنز کا بائیڈن کے خلاف سیاسی ہتھیار
🗓️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: سابق امریکی وزیر خارجہ نے کانگریس میں ریپبلکنز کی جانب
ستمبر
ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات یورپی مفادات سے ہم آہنگ ہونے چاہیے:فرانس
🗓️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:فرانس کے وزیر خارجہ ژان نوئل بارو نے دعویٰ کیا
اپریل