کورونا سے متاثرہ افراد کے بال بھی گرنے لگے

بالوں کا جھڑنا

🗓️

اسلام آباد {سچ خبریں}کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو دیگر مسائل کے ساتھ بال گرنے کے مسئلے کا سامنا بھی کرنا پڑ گیا ہے۔

تھکاوٹ ، سونگھنے کی حس میں خرابی اور سینے میں تکلیف کورونا وائرس کے طویل المدتی اثرات ہیں جن کا عالمی وبا سے متاثرہ افراد کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایک نئی تحقیق  کے مطابق کوویڈ 19 سے متاثرہ قریباً ایک چوتھائی افراد نے بالوں کے جھڑنے کی شکایت بھی کی ہے۔

دی لانسیٹ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چین کے صوبہ ووہان کے اسپتالوں میں داخل 1655 مریضوں میں سے 359 کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے چھ ماہ بعد ہی بالوں کے گرنے کی شکایت ہوئی۔

تحقیق کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد میں بال گرنے کا یہ تناسب 22 فی صد بنتا ہے۔

خیال رہے کہ کوویڈ 19 کو دنیا میں آئے ایک سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہے۔ اس عالمی وبا سے بچاؤ کے لیے تمام ممالک نے سماجی دوری، قرنطینہ اور لاک ڈاؤن سمیت کئی اقدامات اٹھائے۔

اس وبا نے جہاں ہر کسی کے لائف اسٹائل کو بدل دیا وہیں اس سے بچاؤ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات نے ذہنی صحت کو بھی بہت متاثر کیا۔

سنگاپور میں ہونے والی تحقیق کے مطابق لاک ڈاؤن، قرنطینہ اور سماجی دوری لوگوں میں ذہنی بے چینی، ڈپریشن اور بے خوابی جیسے مسائل کا باعث بنے ہیں۔

تحقیق کے دوران 68 تحقیقی رپورٹس کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا، جن میں 19 ممالک کے 2 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ افراد شامل تھے۔

محققین نے دریافت کیا کہ دیہی آبادی سے تعلق رکھنے والے افراد، خواتین، نوجوان اور غریب طبقہ اور کورونا وائرس کے خطرے کا شکار افراد، کووڈ کے زیادہ خطرے سے دوچار افراد اس بیماری سے جڑے ڈپریشن یا ذہنی بے چینی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

سنگاپور میں ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ خواتین میں نفسیاتی مسائل کا امکان مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

مشہور خبریں۔

زلنسکی کا ٹویٹری میزائل

🗓️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: میڈیا نے لیتھوانیا میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں یوکرین

پیرس فسادات میں کم از کم 266 افراد گرفتار

🗓️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں:   فرانس اور مراکش کے درمیان 2022 فیفا ورلڈ کپ کے

امن کا آدمی مارا گیا: نیو یارک ٹائمز

🗓️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: آج صبح قبل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ

جنگ کے خاتمے کی ضمانت کے بغیر کوئی بھی معاہدہ مسترد ہے: ہنیہ

🗓️ 26 جون 2024سچ خبریں: حماس دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ کی پٹی میں

نیتن یاہو کا نظریہ ہمیں شکست کی طرف لے جاتا ہے : احرانوت

🗓️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:Gantz اور Eisenkot اسرائیل کے خلاف نیتن یاہو کے تباہ کن

غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی کمی

🗓️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:رفح کراسنگ کے میڈیا ڈائریکٹر نے منگل کی صبح بتایا کہ

طالبان سے خواتین کے کام کی ممانعت پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ

🗓️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں:     آسٹریلیا، کینیڈا، ڈنمارک، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، ناروے، سوئٹزرلینڈ،

سعودی عرب مشرق وسطیٰ کا منشیات کا مرکز:سی این این

🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:سی این این ٹی وی چینل نے سعودی عرب میں ایمفیٹامائن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے