?️
اسلام آباد {سچ خبریں}کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو دیگر مسائل کے ساتھ بال گرنے کے مسئلے کا سامنا بھی کرنا پڑ گیا ہے۔
تھکاوٹ ، سونگھنے کی حس میں خرابی اور سینے میں تکلیف کورونا وائرس کے طویل المدتی اثرات ہیں جن کا عالمی وبا سے متاثرہ افراد کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایک نئی تحقیق کے مطابق کوویڈ 19 سے متاثرہ قریباً ایک چوتھائی افراد نے بالوں کے جھڑنے کی شکایت بھی کی ہے۔
دی لانسیٹ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چین کے صوبہ ووہان کے اسپتالوں میں داخل 1655 مریضوں میں سے 359 کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے چھ ماہ بعد ہی بالوں کے گرنے کی شکایت ہوئی۔
تحقیق کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد میں بال گرنے کا یہ تناسب 22 فی صد بنتا ہے۔
خیال رہے کہ کوویڈ 19 کو دنیا میں آئے ایک سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہے۔ اس عالمی وبا سے بچاؤ کے لیے تمام ممالک نے سماجی دوری، قرنطینہ اور لاک ڈاؤن سمیت کئی اقدامات اٹھائے۔
اس وبا نے جہاں ہر کسی کے لائف اسٹائل کو بدل دیا وہیں اس سے بچاؤ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات نے ذہنی صحت کو بھی بہت متاثر کیا۔
سنگاپور میں ہونے والی تحقیق کے مطابق لاک ڈاؤن، قرنطینہ اور سماجی دوری لوگوں میں ذہنی بے چینی، ڈپریشن اور بے خوابی جیسے مسائل کا باعث بنے ہیں۔
تحقیق کے دوران 68 تحقیقی رپورٹس کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا، جن میں 19 ممالک کے 2 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ افراد شامل تھے۔
محققین نے دریافت کیا کہ دیہی آبادی سے تعلق رکھنے والے افراد، خواتین، نوجوان اور غریب طبقہ اور کورونا وائرس کے خطرے کا شکار افراد، کووڈ کے زیادہ خطرے سے دوچار افراد اس بیماری سے جڑے ڈپریشن یا ذہنی بے چینی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
سنگاپور میں ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ خواتین میں نفسیاتی مسائل کا امکان مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔


مشہور خبریں۔
صوبائی الیکشن پر بات چیت کا وقت گزر چکا ہے،فواد چوہدری
?️ 17 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا
اپریل
555 دن؛ غزہ میں دنیا کی شرمندگی کی کہانی
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: کل، غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ نسل
اپریل
تل ابیب کے بازار سنسان، معیشت تباہی کے دہانے پر ؛صیہونی اخبار کی رپورٹ
?️ 20 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی اخبار معاریو کے مطابق، ایران کے میزائل اور ڈرون
جون
صیہونیوں کی 6 فلسطینی اسکولوں کے لائسنس کی منسوخی
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:قابض صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی نصاب نہ
جولائی
یورپ کا ہدف پیوٹن ٹرمپ ملاقات سے قبل امن کی کوششوں کو متاثر کرنا ہے: ماسکو
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: روسی محکمہ خارجہ کے ترجمان ماریا زخارووا نے زور دے
اکتوبر
شام کے گلے میں اسرائیل کا پنجہ
?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: ایک اسرائیلی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ شام کی نئی
مارچ
ٹرمپ کو ہماری قوم کی توہین کے بجائے امریکی شہریوں پر توجہ دینی چاہیے:سومالیہ کے وزیرِ دفاع
?️ 13 دسمبر 2025 ٹرمپ کو ہماری قوم کی توہین کے بجائے امریکی شہریوں پر
دسمبر
اردغان کو ہٹانا آسان کیوں نہیں؟
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: ان دنوں ترکی میں اردغان کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنما
جنوری