گھڑدوڑ کی جگہ خواتین کے جلوے بنے توجہ کا مرکز

خواتین کے جلوے

🗓️

ریاض {سچ خبریں} دنیا میں متعدد کھیل ہیں جن کا کسی نہ کسی ملک میں فیسٹیول ہوتا ہے۔ جیسے آج کل پاکستان ہی میں لے لیجئے وہاں پی ایس ایل ۶ چل رہا ہے۔ اسی طرح بھارت میں آئی پل ایل ہوتا ہے تو ہر ملک میں کوئی نہ کوئی کھیل ہوتا ہی ہے۔ سعودی عرب میں بھی ہر سال دنیا کے مہنگے ترین مقابلے گھڑدوڑ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ لیکن اس سال اس مہنگے مقابلے کی جگہ خواتین کے جلوے توجہ کا مرکز بنے۔

سعودی عرب کے اخبار ’سعودی گزٹ‘ کے مطابق دنیا کے مہنگے ترین گھڑدوڑ ایونٹ کے مقابلے 20 سے 21 فروری تک جاری رہے اور مقابلے کے آخر میں حیران کن طور پر سعودی عرب کے گھوڑے نے امریکی گھوڑے کو شکست دے دی۔

’سعود کپ‘ کے نام سے ہونے والی اس گھڑ ریس میں سعودی عرب اور امریکا سمیت دیگر یورپی و خلیجی ممالک کے گھڑ سواروں نے مقابلے میں حصہ لیا۔ گھڑ ریس میں امریکی گھوڑے ’شارلٹن کو فیورٹ سمجھا جا رہا تھا اور خیال کیا جا رہا تھا کہ وہی فائنل جیتے گا، تاہم حیران کن طور پر اسے سعودی عرب کے گھوڑے نے شکست دے دی۔

’سعودی کپ‘ کے فائنل میں سعودیہ کے گھوڑے ’مشرف‘ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کپ اپنے نام کیا، اس گھوڑے پر سعودیہ کے عدل الفیرودی سوار تھے۔ ’سعودی کپ‘ کا مقابلہ ریاض کے کنگ عبدالعزیز گراؤنڈ میں منعقد ہوا اور فائنل کے موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت اعلیٰ سرکاری عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

مقابلے جیتنے والے گھڑ سوار کو سعودی ولی عہد نے 2 کروڑ ڈالر کی نقد رقم اور ایوارڈ سے نوازا۔تاہم دنیا کے مہنگے ترین گھڑ دوڑ مقابلے میں اس بار گھوڑوں کی ریس سے زیادہ عرب خواتین کے جلوے توجہ کا مرکز رہے اور خواتین نے بھی گھڑ ریس سے موقع اٹھاتے ہوئے نت نئے فیشن متعارف کرادیے۔

اسی حوالے سے عرب نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’سعودی کپ‘ کے موقع پر عرب کے روایتی انداز کے خواتین کے ملبوسات توجہ کا مرکز رہے۔’سعودی کپ‘ کے دوران متعدد خواتین فیشن ڈیزائنرز نے اپنی روایتی اور جدید ملبوسات پیش کیں اور فیشن ڈیزائنرز کی ملبوسات پہن کر گھڑ دوڑ کے مقابلوں میں آنے والی خواتین سب کی توجہ کا مرکز رہیں۔

اگرچہ اب سعودی عرب میں مرد و خواتین کے مشترکہ اسپورٹس، فیشن اور شوبز ایونٹس بھی ہوتے ہیں، تاہم پہلی بار سعودی کپ میں خواتین کی بہت بڑی تعداد نے نہ صرف شرکت کی بلکہ اس بار خواتین نے گھڑ ریس کے دوران فیشنی ملبوسات بھی متعارف کرائے۔

دو رزہ مقابلوں کے دوران ہی فیشن ڈیزائنرز نے اپنی ملبوسات پیش کیں اور پہلے روز ہندا سیرافی نے اپنی ملبوسات متعارف کرائیں اور وہ خود بھی اپنا لباس پہن کر جلوے بکھیرتی دکھائی دیں۔علاوہ ازیں مقابلوں کے دوران 29 سالہ ڈلما ملہاس بھی ملبوسات میں جلوے بکھیرتی دکھائی دیں جب کہ ہالا الحارثی اور دیگر خواتین بھی جدید و فیشن ایبل ملبوسات میں دکھائی دیں۔

مشہور خبریں۔

مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا 147واں یومِ ولادت، مزار پر خصوصی تقریب

🗓️ 9 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا آج 147واں یومِ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا افتتاحی اجلاس ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی شرکت

🗓️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکتکرنے

سعودی عرب مشرق وسطیٰ کا منشیات کا مرکز:سی این این

🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:سی این این ٹی وی چینل نے سعودی عرب میں ایمفیٹامائن

بندوق کے زور پر فرانس کے سفیر کو واپس بھیجوانا چاہتے ہیں

🗓️ 26 اپریل 2021ملتان (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایک تقریب سے خطاب

صوبائی حکومت کرم مسئلے کے پر امن حل کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ، علی امین گنڈاپور

🗓️ 27 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا

امارات اور سعودی عرب کی یمن کے جنوب میں جھڑپیں: عرب میڈیا

🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں: متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں سعودی عرب اور یمن

عراق میں آشوب برپا کرنے سے متحدہ عرب امارات کو 13 بلین ڈالر کا منافع

🗓️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی اسلامی مزاحمتی تحریک کے سکریٹری جنرل نصر الشمری نے بین

افغانستان میں طالبان کے متعدد حملے، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

🗓️ 1 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کی جانب سے متعدد حملے کیئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے