شائقین کا جوش و خروش پی ایس ایل کی رونق بڑھنے کا سبب بنا

پی ایس ایل

🗓️

کراچی {سچ خبریں} شائقین کے جوش و خروش نے پی ایس ایل کی رونق بڑھادی، چھٹی کی وجہ سے اتوار کو بڑی تعداد میں تماشائیوں نے اسٹیڈیم کا رخ کیا، منتظمین نے ٹمپریچر دیکھنے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی، ماسک کی پابندی پر بھی سختی سے عمل نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز چھٹی کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد بڑھ گئی، پی ایس ایل 6 کے دن کے پہلے میچ میں تماشائیوں کی تعداد اگرچہ کم تھی مگر گرمی کے باوجود تحمل سے میچ دیکھا، شام کو کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں تماشائیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، تماشائیوں نے دوران کھیل بھرپور وش و خروش کا مظاہرہ کیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے، ایس او پیز پر عمل درآمد پر بھی تماشائیوں نے قابل رشک رویہ اپنایا، دوسرے روز بھی اسٹیڈیم آنے والوں کا ٹمپریچر دیکھنے کی زحمت نہیں کی گئی، عمومی طور پر ماسک کے استعمال کی پابندی پر عمل نظر نہیں آیا۔

پی ایس ایل کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیچ

اس حوالے سے پی ایس ایل کے سینئر جنرل منیجر عثمان واہلہ کی سیکورٹی اہلکار سے تکرار بھی ہوئی، ہیرو ایوارڈ وصول کرنے کے لیے آنے والے عالمی ریکارڈ ہولڈر مارشل آرٹ کھلاڑی محمد راشد نسیم کو تماشائیوں نے تالیاں بجا کر داد دی، تماشائی موبائلز کی ٹارچ روشن کرکے اپنی خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

مشہور خبریں۔

ایران اور سعودی عرب مشترکہ تعاون کے خواہاں

🗓️ 5 فروری 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے انٹیلی جنس کے سابق سربراہ ترکی الفیصل نے

سروے; 75 فیصد سیاہ فام امریکی نسلی حملوں سے خوفزدہ

🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں:  ہفتہ کو جاری کیے گئے ایک نئے سروے کے مطابق،

اسمارٹ واچ کے لیے واٹس ایپ کا فیچر

🗓️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

آرمی چیف کی تقرری وقت سے پہلے کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

🗓️ 26 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے

ہم مسلمان ہیں؛شامی نژاد شہری کا سویڈن حکومت کے چہرے پر زور دار طمانچہ

🗓️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: شامی نژاد جس نے سویڈن کی طرف سے دیے گئے

سینیٹ قررارداد کے آگے پیچھے کوئی بھی ہو، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، مریم اورنگزیب

🗓️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وفاقی وزیر مریم

تہران میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں افغان عبوری کابینہ کی موجودگی کا جائزہ لیا جائے گا: پاکستان

🗓️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران

برطانوی حکومت نے عراق کے شہر نینوا کے گورنر کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا

🗓️ 23 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  واشنگٹن کی حمایت اور منظوری کے ساتھ برطانیہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے