🗓️
کراچی {سچ خبریں} ابھی پی ایس ایل ۶ شروع ہوئے ڈھنگ سے ۲۴ گھنٹے نہیں ہوئے ادھر پی ایس ایل کی مشہور ٹیم شاور زلمی نے ایونٹ سے نکل جانے کی دھمکی دی ہے اسی دھمکی کے چلتے پر پی سی بی یوٹرن لینے پر مجبور ہو گیا۔
پی سی بی نے اپنے ہی بنائے ہوئے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔ وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی کو بائیوببل سے باہر موجود ٹیم اونر سے ملاقات اور گلے لگنے پر تین دن کے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا تاہم آج کراچی کے ہوٹل میں بڑا ڈرامہ دیکھنے کو آیا جب لاہور قلندرز کی ٹیم آدھے گھنٹے سے زیادہ بس میں بیٹھی رہی اور پشاور زلمی کا اسکواڈ نہ پہنچا۔
ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے اسکواڈ نے کپتان وہاب ریاض اور کوچ ڈیرین سیمی کے بغیر جانے سے انکار کر دیا تھا اور پی سی بی حکام کی جانب سے انھیں منانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ میچ کو خطرے میں دیکھ کر نہ چاہتے ہوئے بھی وہاب اور سیمی کو ٹیم جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
اس حوالے سے پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعے کو بائیو سیکیورٹی ببل توڑنے والے دو افراد کے معاملے میں فرنچائز کی اپیل منظور کرتے ہوئے دونوں کو دوبارہ اسکواڈ میں شامل ہونے کی اجازت دے دی ہے، دونوں نے پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بائیو ببل سے باہر ایک ٹیم آفیشل سے ملاقات کی تھی۔
ترجمان پی سی بی نے مزید کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے اس خلاف ورزی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ہر لحاظ سے محتاط رہنے کا وعدہ کیا گیا ہے، پی ایس ایل کی مینجمنٹ نے فرنچائز کی اپیل منظور کرتے ہوئے دونوں کو دوبارہ سکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی ریاست کی صورتحال؛سید حسن نصراللہ کی زبانی
🗓️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت
جولائی
ترکی اور شام میں زلزلے کی خبروں کے سلسلہ میں مغربی میڈیا کا دوہرا معیار
🗓️ 13 فروری 2023سچ خبریں:ترکی اور شام میں آنے والے عظیم زلزلے کی خبروں کو
فروری
روس کے اسکول میں بدترین واقعہ، مسلح شخص نے فائرنگ کرکے بچوں سمیت 9 افراد کو ہلاک کردیا
🗓️ 12 مئی 2021ماسکو (سچ خبریں) روس میں ایک بدترین واقعہ پیش آیا ہے جہاں
مئی
شہناز گِل کا بھی لتا کے انتقال پر دکھ کا اظہار
🗓️ 7 فروری 2022ممبئی ( سچ خبریں ) بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس
فروری
آرمی چیف نے سرحد پر جوانوں کے ساتھ منائی
🗓️ 22 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عیدالاضحیٰ پاک افغان
جولائی
مشہور ادا کار دلیپ کمار کے آبائی گھرکا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا
🗓️ 10 فروری 2021پشاور (سچ خبریں) پیشاور بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کا آبائی وطن
فروری
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا
🗓️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے
اپریل
امریکی معاشرے میں اسرائیل مخالف عقائد شدت اختیار کر گئے ہیں: الجزیرہ
🗓️ 1 جون 2022سچ خبریں: کئی دہائیوں سے امریکی معاشرہ صیہونی حکومت کی حمایت
جون