چینی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم کا چینی سفارتخانے کا دورہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کا دورہ کرکے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ سے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے کراچی میں گزشتہ روز چینی باشندوں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمے داروں کو قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کرادی۔

وزیراعظم کی چینی سفارت خانے آمد پر نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِداخلہ محسن رضا نقوی اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم نے چینی سفیر کو بتایا کہ وہ اس واقعے پر اظہار برہمی اور زخمی ہونے والے چینی شہریوں کی خیریت دریافت کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے چینی باشندوں کی صحت یاب پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیراعظم نے چینی سفیر کو یقین دہانی کرائی کہ اس واقعے کے ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور وہ تحقیقاتی عمل کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ زخمی چینی باشندوں کوبہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے احکامات جاری کیے جاچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اور پاکستان میں چینی باشندوں پر کیے گئے ایسے بزدلانہ حملے دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کو نقصان پہچانے کی مذموم کوشش ہے۔

اس موقع پر چینی سفیر نے سفارتخانے آمد پر وزیراعظم کا شکریہ اداکیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں سائٹ صنعتی ایریا میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2 چینی باشندے زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق ٹیکسٹائل ملز کے سیکیورٹی گارڈ اور فیکٹری میں کام کرنے والے 2 غیر ملکی ملازمین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کردی اور نتیجے میں 2 غیر ملکی شہری زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شہریوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا،کراچی پولیس نے معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز کرکے قانونی کارروائی شروع کردی تھی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے پر اظہار تشویش کیا تھا۔

گورنر سندھ نے ایک بیان میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرکے تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لایا جائے، غیر ملکی باشندوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب سڑک پر ہونے والے خوفناک دھماکے میں ایک چینی شہری سمیت 3 افراد مارے گئے تھے جب کہ ان کے علاوہ 11 دیگر شہری زخمی ہوگئے تھے۔

کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے کالعدم مجید بریگیڈ نے یہ حملہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

یاد رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر چینی باشندوں پر حملے کے بعد بھی وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ چینی سفارتخانے کا دورہ کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

کورونا کی خطرناک صورتحال پر بالی ووڈ اداکار بھارت چھوڑنے پر مجبور

?️ 24 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) کورونا کی بگڑتی صورتحال کے دوران کئی بالی ووڈ

عراق کے شہر اربیل میں متعدد دھماکوں نے ہلاہل مچا دی

?️ 27 جولائی 2026سچ خبریں: عربی ذرائع ابلاغ نے شمالی عراق کے شہر اربیل میں

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان کا مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما پر بڑا الزام

?️ 24 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان رؤف حسن نے سپریم

عمران خان سزا سے بچنے کے لیے ریاستی اداروں میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، شہباز شریف

?️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی

ایران خطے میں استحکام کے عوامل میں سے ایک ہے:ممتاز لبنانی سیاستداں

?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان کے ممتاز سیاستدان نے اپنے ایک خطاب میں اسلامی جمہوریہ

ج جو لوگ قائد اعظم کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں

?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ

ٹرمپ کی 80ویں سالگرہ؛ ایک ایسا صدر جو اپنی سیاسی موت کا نشان بنا رہا ہے

?️ 14 جون 2026سچ خبریں: گارڈین اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کی 80ویں سالگرہ کے موقع

اسرائیل کو اسلحہ بھیجنا بند کیا جائے: انٹرنیشنل ایمنسٹی

?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں فلسطینی شہداء

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے