?️
اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین ٹیموں میں شمار ہونے والی پشاور زلمی ایک بار لیگ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکی ہے۔ اب پی ایس ایل ۶ کے سیزن میں اس ٹیم کا نیا سکواڈ اپنا رنگ جمانے کو بے قرار ہے۔
پشاور زلمی کی مقبولیت کی ایک وجہ ابتدائی سیزن میں شاہد آفریدی کی شمولیت تھی اور بعدازاں ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی نے پشاور زلمی کے فینز کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا لیکن ڈیرن سیمی کی عدم موجودگی میں اب پشاور زلمی کی ذمہ داری تجربہ کار شعیب ملک اور کامران اکمل کے کندھوں پر آ چکی ہے۔
پشاور زلمی نے پچھلے سیزن کے سکواڈ سے صرف سات کھلاڑی برقرار رکھے ہیں جس کے بعد اس سیزن میں ایک بالکل نیا زلمے بھی سکواڈ میدان میں اترے گا۔
گذشتہ سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے کارلوس بریتھ ویٹ، کیرون پولارڈ، لیوس گراگری، لیام ڈاوسن، ٹام بنٹن، حسن علی، راحت علی، اور یاسر شاہ کو پشاور زلمی نے رواں سیزن کے لیے اپنے سکواڈ میں شامل نہیں کیا ہے۔
ڈیوڈ ملر ڈیبیو کرنے کے لیے بے تاب
جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر پشاور زلمی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں لیکن وہ پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں پشاور زلمی کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

ان کے علاوہ لیام لیونگسٹون اور روی بوپارہ کی موجودگی میں پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن اب کافی مضبوط ہو چکی ہے۔
نوجوان بلے باز حیدر علی اور امام الحق کی جوڑی بھی پشاور زلمی کے لیے رنز کے انبار لگا سکتی ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کامران اکمل اور شعیب ملک کا تجربہ پشاور زلمی کے لیے بڑا اثاثہ ہے جو اس کے لیے چھٹے سیزن کے حصول کو یقینی بنا سکتا ہے۔

حسن علی کا ڈراپ، پشاور زلمی کا حیران کن فیصلہ
پشاور زلمی کے پاس پی ایس ایل کے سب سے کامیاب بلے باز کامران اکمل موجود ہیں تو بولنگ لائن میں بھی پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے وہاب ریاض کی خدمات اس سال بھی پشاور زلمی کے پاس ہی ہوں گی، لیکن حسن علی کو شامل نہ رکھ کر زلمی نے ایک ایسا فیصلہ کیا ہے جس پر شائقین حیرت میں ہیں۔

وہاب ریاض پاکستان سپر لیگ میں اب تک 76 وکٹیں حاصل کر کے سر فہرست ہیں جبکہ اس بار پشاور زلمی کے لیے ان کا ساتھ ویسٹ انڈیز کے ریدرفورڈ دیں گے۔ دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان اور آل راونڈر عماد بٹ بھی اس سیزن میں پشاور زلمی میں حسن علی کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔
مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں صیہونی درندوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے پر حملہ کیا جس کے
دسمبر
امریکی بالادستی کیسے مٹی میں ملنے والی ہے؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیتے ہوئے
جنوری
ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ کا نیا دعویٰ
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: ایسی حالت میں کہ جب اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام
اپریل
غزہ میں جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟صیہونی اپوزیشن رہنما کی زبانی
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اپوزیشن رہنما یائر لاپیڈ نے انکشاف کیا ہے
دسمبر
جرمنی کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی برآمد منع
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں: جرمن وزارت اقتصادیات نے ڈی پی اے کو بتایا کہ
دسمبر
امریکی تھنک ٹینک: بھارت اپنا علاقائی اثر و رسوخ چین کو دے رہا ہے
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: امریکہ کے ایک تھنک ٹینک، کونسل آن فارن ریلیشنز نے
مئی
غزہ اور مغربی کنارے کی تازہ ترین صورت حال
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے مختلف محوروں میں جارحین کے ساتھ فلسطینی
نومبر
افغانستان کی موجودہ صورتحال نیٹو کے لیے المیہ:اسٹولٹنبرگ
?️ 19 اگست 2022سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال
اگست