PSL میں پشاور زلمی کا نیا سکواڈ رنگ جمانے کو بے قرار

پشاور زلمی

?️

اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین ٹیموں میں شمار ہونے والی پشاور زلمی ایک بار لیگ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکی ہے۔ اب پی ایس ایل ۶ کے سیزن میں اس ٹیم کا نیا سکواڈ اپنا رنگ جمانے کو بے قرار ہے۔ 

پشاور زلمی کی مقبولیت کی ایک وجہ ابتدائی سیزن میں شاہد آفریدی کی شمولیت تھی اور بعدازاں ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی نے پشاور زلمی کے فینز کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا لیکن ڈیرن سیمی کی عدم موجودگی میں اب پشاور زلمی کی ذمہ داری تجربہ کار شعیب ملک اور کامران اکمل کے کندھوں پر آ چکی ہے۔ 

پشاور زلمی نے پچھلے سیزن کے سکواڈ سے صرف سات کھلاڑی برقرار رکھے ہیں جس کے بعد اس سیزن میں ایک بالکل نیا زلمے بھی سکواڈ میدان میں اترے گا۔ 

گذشتہ سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے کارلوس بریتھ ویٹ، کیرون پولارڈ، لیوس گراگری، لیام ڈاوسن، ٹام بنٹن، حسن علی، راحت علی، اور یاسر شاہ کو پشاور زلمی نے رواں سیزن کے لیے اپنے سکواڈ میں شامل نہیں کیا ہے۔ 

ڈیوڈ ملر ڈیبیو کرنے کے لیے بے تاب 

جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر پشاور زلمی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں لیکن وہ پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں پشاور زلمی کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ 

ابتدای سیزن میں پشاور زلمی میں شاہد آفریدی کی شمولیت اس کی شہرت کا باعث بنی (فوٹو: اے ایف پی)

ان کے علاوہ لیام لیونگسٹون اور روی بوپارہ کی موجودگی میں پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن اب کافی مضبوط ہو چکی ہے۔ 

نوجوان بلے باز حیدر علی اور امام الحق کی جوڑی بھی پشاور زلمی کے لیے رنز کے انبار لگا سکتی ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کامران اکمل اور شعیب ملک کا تجربہ پشاور زلمی کے لیے بڑا اثاثہ ہے جو اس کے لیے چھٹے سیزن کے حصول کو یقینی بنا سکتا ہے۔ 

پشاور زلمی کی ٹیم پی ایس ایل کا ایک ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے (فوٹو: پشاور زلمی)

حسن علی کا ڈراپ، پشاور زلمی کا حیران کن فیصلہ 

پشاور زلمی کے پاس پی ایس ایل کے سب سے کامیاب بلے باز کامران اکمل موجود ہیں تو بولنگ لائن میں بھی پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے وہاب ریاض کی خدمات اس سال بھی پشاور زلمی کے پاس ہی ہوں گی، لیکن حسن علی کو شامل نہ رکھ کر زلمی نے ایک ایسا فیصلہ کیا ہے جس پر شائقین حیرت میں ہیں۔ 

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ ملر پشاور زلمی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں (فوٹو: روئٹرز)

وہاب ریاض پاکستان سپر لیگ میں اب تک 76 وکٹیں حاصل کر کے سر فہرست ہیں جبکہ اس بار پشاور زلمی کے لیے ان کا ساتھ ویسٹ انڈیز کے ریدرفورڈ دیں گے۔ دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان  اور آل راونڈر عماد بٹ بھی اس سیزن میں پشاور زلمی میں حسن علی کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ 

مشہور خبریں۔

صہیونی حکومت کی ایران کے سامنے بے بسی؛تہران میں موجود المیادین کے رپورٹر کی زبانی

?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:تہران میں موجود المیادین کے رپورٹر نے رپورٹ دی ہے کہ

’پاکستان آئیڈل‘ کے ججز پینل کا انتخاب دوستی کی بنیاد پر کیا گیا، سنیگتا

?️ 29 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف ہدایت کارہ و اداکارہ سنیگتا نے ’پاکستان آئیڈل‘

دہشت گردی ہمارے جینز کا حصہ بن چکی ہے: اسرائیلی میڈیا

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے زیمان اخبار نے ایک تفصیلی رپورٹ میں مقبوضہ

وزیراعظم نے کہا کسی کا بھی احتساب ہو سکتا ہے: فواد چوہدری

?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

غزہ میں بقا کی جنگ؛ کوئی بھی محفوظ نہیں 

?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کے نہتے عوام کے خلاف مجرمانہ

نواز شریف کی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی سے فنڈز دینے کی تجویز

?️ 13 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز

اگر آپ بھی یہ غذائیں کھاتے ہیں، تو رہیں ہارٹ اٹیک کے لئے تیار

?️ 26 فروری 2021انگلینڈ {سچ خبریں} دنیا کے 5 برِاعظم کے افراد کے کھانے پینے

عراق کے خلاف امریکہ کی سازش

?️ 2 جون 2023سچ خبریں:ایک باخبر سیاسی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ عراق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے