ٹیسٹ جیتنے کے بعد پیٹرسن نے بھارتیوں کے زخموں پر چھڑکا نمک

پیٹرسن

🗓️

چنائی {سچ خبریں} انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے چنائی ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف 227 رنز سے شکست پر بھارتی ٹیم کو ٹرول کرتے ہوئے ماضی یاد دلا دیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے رومن انگلش میں لکھی گئی ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کا مذاق بنا دیا۔

 40 سالہ کیون پیٹرسن نے ہندی میں کیے گئے ٹوئٹ میں آسٹریلیا میں بھارت کی ٹیسٹ سیریز میں جیت کو یاد کیا۔

سڑک حادثے میں ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ایزرا موزلے ہلاک

کیون پیٹرسن نے بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر رومن ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’ انڈیا، یاد ہے جب آپ نے آسٹریلیا کو ان کے گھر پر ہرایا تھا تو میں نے پہلے ہی چیتاونی(تنبیہ) دی تھی کہ اتنا جشن نہ منائیں ۔‘

خیال رہے کہ حال ہی میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں 328 رنز کا تعاقب کیا تھا ،بھارتی ٹیم 1988 میں ویسٹ انڈیز کے بعد سے آسٹریلین ٹیم کو اس میدان میں شکست دینے والی پہلی ٹیم بن گئی تھی اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

گزشتہ روز چنائی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 420 رنز کا مشکل ہدف دیا تھا تاہم میزبان ٹیم آخری دن کے دوسرے سیشن میں 192 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، کپتان ویرات کوہلی 72 کے ساتھ نمایاں رہے۔

اوپنر شبمان گل نے 50 رنز بنائے لیکن بھارتی ٹیم کی جیمز اینڈرسن  کی ریورس سوئنگ کی مہارت اور بائیں ہاتھ کے اسپنر جیک لیچ کے سامنے ایک نہ چلی۔ انگلینڈ کی غیر ملکی سرزمین پر یہ لگاتار چھٹی کامیابی ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت شام میں آگ سے کھیل رہی ہے: اقوام متحدہ کے عہدیدار

🗓️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے شام نے اس ملک

موسمیاتی تبدیلی کے شعبہ میں متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے ساتھ معاہدہ

🗓️ 9 نومبر 2021گلاسکو (سچ خبریں) موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں دنیا بھر پاکستان کی

عالمی عدالت انصاف نے صیہونیوں سے کیا کہا ہے؟

🗓️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف نے اسرائیلی حکومت

دشمن ہمیں غلام بنانا چاہتا ہے:جہاد اسلامی

🗓️ 26 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ

مینارِ پاکستان واقعہ پر ماہرہ نے بھی شدید برہمی کا اظہارکیا

🗓️ 18 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ

ترکی کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں سے تل ابیب کے اسکینڈل کا ثبوت

🗓️ 21 فروری 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ترکی میں زلزلہ کے متاثرین کی مدد کے

پنجاب میں کورونا کی نئی قسم کا انکشاف

🗓️ 1 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) کورونا وائرس کی تیسری لہر سے پورا ملک متاثر ہے

24 گھنٹوں میں فلسطینی استقامت کی ۵۳ کارروائیاں

🗓️ 26 فروری 2023سچ خبریں:سرایا القدس نے مغربی کنارے میں واقع جنین کے قصبے جبع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے