رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت افریقہ کو ملا 370 رنز کا ہدف

محمد رضوان

?️

راولپنڈی {سچ خبریں} پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت 298 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

جس کے بعد قومی ٹیم نے پہلی اننگز کے 71 رنز کی برتری کے باعث جنوبی افریقی ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 370 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 129 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز کا آغاز کیا تو کیریز پر موجود حسن علی زیادہ دیر تک دوسرے اینڈ پر موجود محمد رضوان کا ساتھ نہ دے سکے اور 143 کے مجموعی اسکور پر 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

196 پر 8 وکٹیں گنوا دینے کے بعد قومی ٹیم کے اگلے آنے والے کھلاڑی نعمان علی تھے جو کھانے کے وقفے تک محمد رضوان کے ہمراہ کیریز پر موجود تھے۔

چوتھے دن جب میچ میں کھانے کا وقفہ ہوا تو قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنا لیے تھے۔

وقفے کے بعد جب کھیل کا آغاز ہوا تو محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور محمد رضوان نے ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی۔

یہی نہیں بلکہ محمد رضوان اور نعمان علی نے نویں وکٹ کے لیے 97 رنز کی شراکت بھی قائم کی اور نعمان علی 293 کے مجموعی اسکور پر 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

جس کے بعد اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی تھے جو صرف 4 رنز بنا سکے، یوں قومی ٹیم نے دوسری اننگز میں 298 رنز اسکور کیے۔

قومی ٹیم کی جانب سے دوسری اننگ میں محمد رضوان نے سب سے زیادہ 115 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے، ان کے علاوہ نعمان علی 45، اظہر علی 33 اور فہیم اشرف 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دوسری اننگ میں جنوبی افریقی ٹیم کی جانب سے جیورج لنڈی نے 5 کھلاڑیوں جبکہ کیشو ماہاراج نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ربادا کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 272 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 201 رنز بنا سکی تھی۔

اس طرح قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ کی ٹیم پر 71 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔

پہلی اننگز میں فاسٹ باؤلر حسن علی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5 جنوبی افریقی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اس دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور اس نے کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مشہور خبریں۔

کورونائی نسل پرستی

?️ 21 اگست 2021سچ خبریں:ٹیکساس کے نائب گورنر نے کورونا میں اضافے کے لیے سیاہ

پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ نہیں کررہا، جوہری صلاحیت دفاع کیلئے ہے۔ خواجہ آصف

?️ 15 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان

سندھ حکومت نے بھی عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان کردیا

?️ 5 جون 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت کی جانب سے بھی عیدالاضحی کی تعطیلات

لبنان کی حزب اللہ کا نیا شاہکار

?️ 10 جون 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کےالاقصیٰ طوفان آپریشن کو روکنے میں اسرائیل کی

سعد رضوی کی رہائی نہیں ہوئی اس سنگین مقدمہ ہے

?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی

مقبوضہ کشمیر کے علاوہ پوری دنیا میں عزا داری ہو رہی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی

?️ 9 اگست 2022ملتان: (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے

ڈیموکریٹس کے ہارنے میں بائیڈن کی رسوائی

?️ 17 جولائی 2022سچ خبریں:  Darragh Roach کی طرف سے لکھے گئے ایک نوٹ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے