پاکستان نے بھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ کیا

احسان مانی

?️

لاہور{سچ خبریں} پاکستان نے ٹی20ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت سے ویزوں کیلئے تحریری یقین دہانی مانگ لی ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اگر31مارچ تک بھارت نے یقین دہانی نہ کرائی  تو آئی سی سی سے ٹورنامنٹ  یواے  ای منتقل کرنے کی درخواست کریں گے۔ اگر ٹی 20ورلڈ کپ بھارت میں نہیں ہوا تو یو اے ای میں ہوگا اور اس کے متعلق 31مارچ سے پہلےفیصلہ متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ ویزا اور کورونا کا بھی مسئلہ ہے۔ احسان مانی نے کہا آئی سی سی کو بھارت میں کھیلنے کیلئے کھلاڑیوں، صحافیوں اورفینزکے ویزا سے متعلق یقین دہانی کرانی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی سی سی نے یقین دہانی نہ کرائی تو میچز دوسری جگہ کروانےکا مطالبہ کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت آخری بار2019 میں آمنے سامنے آئے تھے۔  کرکٹ ورلڈکپ2019 میں دنوں حریف  مانچسٹر کے میدان میں ایک دوسرے کے خلاف اترے تھے۔

ایشیا کپ کے متعلق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ناممکن دکھائی دے رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جلد پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا دورہ کرے گی۔

مشہور خبریں۔

کیا کردستان ترک کمپنی کے ذریعے اسرائیل کو تیل فروخت کرتا ہے؟

?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:عراق کے کردستان علاقے کی پارلیمنٹ کے سابق رکن غالب محمد

صیہونی جیل میں ایک اور فلسطینی قیدی شہید

?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صیہونی جیل میں قید فلسطینی شہری حسین مسالمہ

صائمہ سلیم ہم سب کو آپ پر فخر ہے: ماہرہ خان

?️ 28 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم

ہم اسرائیل کو عالمی دہشت گرد سمجھتے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم

?️ 18 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص

اسرائیلی نیٹ ورک -24 کا دفتر فوری طور پر بند کیا جائے: مراکشی صحافی

?️ 14 جون 2022سچ خبریں:  مراکش کے صحافیوں نے پیر کی سہ پہر ایک بیان

تم مجھے چھیڑو گے تو میں بھی تمہیں چھیڑوں گا

?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو کالعدم

شام میں صہیونی فوج کا ڈرون گر کر تباہ

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس

غزہ میں جنگ بندی نے اسرائیلی فوج کو اپنی لپیٹ میں لیا: فلسطینی

?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: سیاسی تجزیہ نگار توفیق طعمہ نے اس بات پر زور دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے