سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ کے ترجمان نے کہاکہ ہم نے خود کو 6 ماہ کے لئے تل ابیب پر راکٹ فائر کرنے کے لیےتیار کیا ہواہے۔
العہدنیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے صہیونی حکومت کے خلاف مزاحمتی کاروائیوں کے تسلسل کے بارے میں بات کی، رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس سلسلے میں کہاکہ ہم نے اپنے آپ کو مسلسل 6 مہینے تک تل ابیب پر میزائلوں میں بارش کے لئے تیار کیا ہے، یہ وعدہ ہے جو پورا ہوگا۔
قسام بریگیڈ کے ترجمان نے مزید کہاکہ کچھ منٹ قبل ہم نے تل ابیب پر متعدد میزائل داغے ہیں، صہیونی دشمن کو لازمی طور پر معلوم ہونا چاہئے کہ یہ حملے اس کی جارحیت کے خاتمے تک نہیں رکیں گے،درایں اثنا اسرائیلی حکام کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اب تک صیہونی حکومت کے اہداف پر 2500 سے زیادہ میزائل داغے ہیں جبکہ یوروپی ممالک کی متعدد درخواستوں کے باوجود ، مزاحمتی تحریک نے صیہونیوں پر اپنے وسیع پیمانے پر حملے روکنے سے انکار کردیا ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینیوں کے میزائلوں کی وجہ سے صیہونیوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ہےیہاں تک کہ صیہونی فوجیوں کا کہنا ہے کہ ہم پر میزائلوں کی بارش ہورہی ہے ،درایں اثنا صیہونی اور غیر صیہونی متعدد تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے دن پورے ہوگئے ہیں اور یہ غیر قانونی ریاست اپنے خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے، یہ صیہونی تجزیہ کار نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ ہمیں فلسطین چھوڑ دینا چاہیے اس لیے کہ یہ فلسطینیوں کا ہے جو اپنی سرزمین کو کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑیں گے۔