?️
سچ خبریں:صہیونی نئی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دیے جانے والے یائیر لاپڈ نے فلسطینیوں کے خلاف نئی جنگ میں صیہونی حکومت کی شکست تسلیم کر لی ہے۔
فلسطینیوں کے خلاف نئی اشتعال انگیزی میں حکومت کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے ، نئی اسرائیلی کابینہ کی دعوت دیے جانے والےلاپڈ نے کہا ہےکہ ہر ایک صیہونی پوچھ رہا ہے کہ گیارہ دن کی کاروائیوں کے نتیجہ میں اسرائیل نے کیا حاصل کیا؟لاپڈ نے مزید کہا کہ غزہ میں آپریشن کے خاتمے کے امریکی صدر جو بائیڈن کے مطالبے کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں تنظیموں (مزاحمتی گروہوں) نے اسرائیلی حکومت کے خلاف مغربی میڈیا کی جنگ جیت لی ہے۔
واضح رہے کہ صیہونیوں نے پچھلے گیارہ دن سے غزہ اور مغربی کنارے کے نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف اپنی بربریت کا آغاز کیا ہوا ہے جس میں اب تک دسیوں فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوگئے ہیں اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے جس کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کی جانب سے روزانہ کی بنیادپر صیہونی شہروں بارش کی جارہی ہے جس سے صیہونیوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ کسی بھی طرح سے اس غیر قانونی ریاست سے بھاگنا چاہتے ہیں اس لیے کہ انھیں یقین ہو گیا ہے کہ گریٹر اسرائیل کا ان کا خواب تو دور کی بات موجودہ اسرائیل میں بھی انھیں جان کے لالے پڑے ہیں جس کا آئے دن صیہونی عہدہ دار اعتراف کرر ہے ہیں کہ ہم یہ جنگ ہار گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
جنگ بندی کیس اور دوحہ میں مذاکرات کا نیا دور
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز اور موساد کے سربراہ
جولائی
ترکی ہمارا چوتھا اہم تجارتی شریک ہے: تل ابیب
?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی اقتصادیات اور صنعت کے وزیر اورنا بریبائی
جولائی
ترکی میں مہنگائی کے خلاف مزدوروں کے وسیع پیمانے پر مظاہرے
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:ترکی میں بڑھتی قیمتوں اورمہنگائی کے خلاف ازمیر صوبے میں ہزاروں
نومبر
پاکستان کی اسرائیل کے غزہ اور شام پر فضائی حملوں کی شدید مذمت
?️ 27 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ اور
اگست
الاقصیٰ طوفان کے 100واں دن پر ایک نظر
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان کے 100ویں روز اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے
جنوری
نیتن یاہو کے خلاف صہیونیوں کا غصہ اور چیخیں؛ وجہ ؟
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی اور امریکی ذرائع ابلاغ کی ایک بڑی تعداد کے
نومبر
غزہ کی سرنگیں صہیونیوں کو کیسی لگیں؟
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ریڈیو نے ایک رپورٹ میں غزہ کی
جنوری
انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور
?️ 5 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ نے ملک میں 8 فروری کو ہونے
جنوری