?️
راولپنڈی {سچ خبریں} پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے جنوبی افریقہ کے خلاف 18 سال بعد کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ افریقا کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
سابق کپتان و سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ محمد رضوان اور حسن علی نے شاندار کھیل پیش کیا۔
انضمام الحق نے کہا کہ قومی ٹیم کی لوئر آرڈر بیٹنگ دونوں ٹیموں کے درمیان فرق تھا، نوجوان ٹیم نے ہوم گراؤنڈ میں اعلیٰ کارکردگی دکھائی۔
اُنہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں اسپنرز اور دوسرے ٹیسٹ میں فاسٹ بولرز نے فتح سے ہمکنار کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی کارکردگی میں دن بدن بہتری آرہی ہے جبکہ حسن علی نے فرسٹ کلاس کھیل کر فارم فٹنس اور ردہم حاصل کیا۔
انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کا کردار بھی قابل تعریف ہے جبکہ مصباح الحق وقار یونس اور یونس خان کے لیے سیریز بڑی اہم تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن 95 رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کو آخری بار 2003 ء میں ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، پاکستان نے موجودہ سیریز دو صفر سے جیت کر آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کا فلسطینی، لبنانی عوام کی سپورٹ کا عہد
?️ 19 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے فلسطین، غزہ اور
اکتوبر
بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں خطرناک کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال شروع کردیا
?️ 18 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام
مارچ
یوٹیوب میں گوگل لینز کے فیچر کی آزمائش
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: یوٹیوب نے یوٹیوب شارٹس ویڈیوز دیکھنے کے دوران گوگل لینز
جون
لاہور ہائی کورٹ: عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور
?️ 18 مارچ 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان
مارچ
برطانیہ میں سوشل میڈیا سرگرمیوں کے باعث گرفتاریوں میں شدت
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں:برطانیہ میں ہر سال 12 ہزار افراد کو سوشل میڈیا پر
اپریل
پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کریں گے، میتھیو ملر
?️ 18 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا طویل
ستمبر
روس کا صیہونیوں کی ثالثی قبول کرنے سے انکار
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرائن کے بحران کے حل
مارچ
اسرائیلی فوجیوں پر ذہنی دباؤ کے اثرات
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فوج کے ناحال
مئی