?️
لاہور{سچ خبریں} پاکستان نے ٹی20ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت سے ویزوں کیلئے تحریری یقین دہانی مانگ لی ہے۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اگر31مارچ تک بھارت نے یقین دہانی نہ کرائی تو آئی سی سی سے ٹورنامنٹ یواے ای منتقل کرنے کی درخواست کریں گے۔ اگر ٹی 20ورلڈ کپ بھارت میں نہیں ہوا تو یو اے ای میں ہوگا اور اس کے متعلق 31مارچ سے پہلےفیصلہ متوقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ ویزا اور کورونا کا بھی مسئلہ ہے۔ احسان مانی نے کہا آئی سی سی کو بھارت میں کھیلنے کیلئے کھلاڑیوں، صحافیوں اورفینزکے ویزا سے متعلق یقین دہانی کرانی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی سی سی نے یقین دہانی نہ کرائی تو میچز دوسری جگہ کروانےکا مطالبہ کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت آخری بار2019 میں آمنے سامنے آئے تھے۔ کرکٹ ورلڈکپ2019 میں دنوں حریف مانچسٹر کے میدان میں ایک دوسرے کے خلاف اترے تھے۔
ایشیا کپ کے متعلق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ناممکن دکھائی دے رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جلد پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا دورہ کرے گی۔


مشہور خبریں۔
امریکی سینیٹروں کی ٹرمپ کے متنازع اقدام پر تنقید
?️ 3 جون 2026سچ خبریں:امریکہ میں ڈیموکریٹ قانون سازوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب
جون
صدرِ مملکت آصف زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا
?️ 22 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف زرداری نے آئینِ پاکستان کے
جنوری
جنگ بندی سے پہلے ہماری کوئی بات چیت نہیں ہے: کونسلر میقاتی
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی کے مشیر فارس الجمیل
نومبر
کیا شام میں بھی خفیہ جیلیں ہیں؟
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کی ایک تنظیم نے صیدنایا جیل میں زیرزمین یا خفیہ
دسمبر
این اے 18: مخصوص عناصر ضمنی انتخابات کو متنازع بنا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن
?️ 30 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے
نومبر
نیتن یاھو کا ٹرمپ کی شکست کے بعد ایران پر امریکی حملے کا مطالبہ
?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سابق اسرائیلی وزیر اعظم
جولائی
اخوان المسلمین، حزب اللہ اور قطر کے خلاف متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کے منصوبے
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے اخوان المسلمین ، حزب اللہ، قطر اور
مارچ
عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال کا نوٹس لے : حریت کانفرنس
?️ 2 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
جون