?️
سچ خبریں:بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے 13 سالہ فلسطینی بچے کو گرفتار کر کے الیکٹرک پستول کے ذریعے اسے جھٹکے لگائے۔
اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس میں العیساویہ کے مقام پر فلسطینی شہری کے گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے ایک 13 سالہ بچے کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے، اسے مسلسل 12 گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا جہاں اسے ‘ٹیزر’ نامی الیکٹرک پستول سے بجلی کے کرنٹ لگائے گئے ،بچےکو بارہ گھنٹے کے بعد رہا کیا گیا تو اس کی حالت کافی خراب تھی،اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، بچے کے جسم پر وحشیانہ تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔
متاثرہ بچے نے بتایا کہ حراست میں لیے جانے کے بعد صہیونی پولیس اہلکاروںنے اسے ایک حراستی مرکز میں منتقل کیا، بچے نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی رات کو اس کے گھر میں داخل ہوئے، اسے اور اس کے بھائی کو مارا پیٹا، اس کے بعد مجھے پکڑ کر ساتھ لے گئے، انہوں نے مجھے جوتے پہننے کی بھی اجازت نہیں دی، میںنے جوتے اٹھانے کی بات کی تو انہیں مجھے تھپڑ ماڑے اور میری آنکھوں پر پٹی باندھ کر گاڑی میں ڈال دیا۔
بچے نے بتایا کہ وہ تقریبا تین گھنٹے تک حراستی مرکز میں ہاتھ اور پاؤں بندھا پڑا رہا، وہ پائوں کے بل بیٹھنے سے تھک کر گر پڑا، اسرائیلی پولیس اہلکار اسے گھیسٹتے ہوئے ایک دوسرے کمرے میں لے گئے جہاں چار تفتیش کاروں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا،پولیس اہلکار الیکٹرک پستول سے اسےجھٹکے لگائے ،دوسری طرف بچے کے والد نے بتایا کہ آدھی رات کو ان کے گھر کے باہر دھماکے کی آواز آئی، ان کی آنکھ کھلی تو دیکھا کہ ان کے پاس اسرائیلی پولیس کے پانچ اہلکار کھڑے ہیں، انہوںنے اندھا دھند طریقے سے میرے بچوں کو مارنا شروع کردیا اور انہیں بجلی کے جھٹکے لگائے، ان میں سے ایک نے میرے سرمیں بھی الیکٹرک پستول سے جھٹکے لگائے اور میرے منہ پرگھونسے مارے جس سے میرے دانت زخمی ہوگئے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان
?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ افراد
ستمبر
کورونا: ملک بھرمیں مزید 49 مریض انتقال کرگئے
?️ 16 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید49
فروری
اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان کیا جائے، عمران خان
?️ 25 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی عمران
ستمبر
بکنگھم پیلس کے دروازے سے کار ٹکرانے کی سزا
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: برطانوی میڈیا نے بکنگھم پیلس کے داخلی دروازے سے کار
مارچ
مصر میں رمضان کا موسم
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لیے مصری عوام کا
اپریل
قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کے شرائط
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: باسم نعیم، حماس کے ایک اعلیٰ رہنما نے اعلان کیا
مئی
صیہونیوں کے ساتھ شام کا مکروہ معاہدہ؛ کیا جولانی اسرائیل کے سرپرست بنیں گے؟
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ایک فلسطینی تجزیہ نگار نے گولانی کے صیہونیوں کے ساتھ
اگست
اسٹیٹ بینک کا زری پالیسی اجلاس آج، شرح سود 22 فیصد برقرار رہنے کی توقع
?️ 12 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ مرکزی بینک
دسمبر