?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سماجی واجتماعی ترقی کمیشن کے سالانہ اجلاس میں اقوام متحدہ میں ایران کی نائب سفیر نے کہ امریکہ کی ایران کے خلاف انسان دوستانہ اشیا خاص طور پر دواؤں پر پابندی کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا۔
اقوام متحدہ میں ایران کی سفیر اور نائب مندوب زہرا ارشادی نے اقوام متحدہ کے سماجی واجتماعی ترقی کے کمیشن کے سالانہ اجلاس میں کہا کہ غیرقانونی پابندیوں نے ایران سمیت پابندیوں کے شکار ممالک میں معاشرے کے کمزور طبقے کو بنیادی طبی ضروریات تک دسترس کو نہایت مشکل بنا دیا ہے اور اس کے نتیجے میں شہریوں کی جان خطرے میں پڑگئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سخت ترین پابندیوں کے نفاذ کے باعث دواؤں اور میڈیکل ساز و سامان کی فراہمی، انسان دوستانہ اشیاء سمیت پیسوں کی منتقلی کے ذرائع کی راہ میں سخت رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں اور ان غیرقانونی اقدامات نے براہ راست ایرانی شہریوں کے کمزور طبقے منجملہ خواتین، بچوں اور بیماروں پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سینئر سفارتکار نے مزید کہا کہ اس طرح کے غیر قانونی اقدامات کے نتیجے میں بہت سے بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،یاد رہے کہ ویانا مذاکرات کا آٹھواں دور سترہ دسمبر دوہزار اکیس سے شروع ہوا اور اب بھی جاری ہے،اس دوران بہت سے متفقہ موضوعات کا متن تیار کیا جا چکا ہے اور اس حوالے سے اہم پیشرفت کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
صہیونیوں اور امریکہ کی غزہ پٹی کے خلاف ٹرمپ کے منصوبے کو نافذ کرنے کی کوششیں
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے وزیر خزانہ نے تل ابیب اور واشنگٹن
فروری
اداکار طلعت اقبال کا علالت کے باعث امریکا میں انتقال
?️ 24 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) پاکستان کے سینئر اداکار طلعت اقبال امریکا کے ہسپتال
ستمبر
ٹوئٹر، ٹائی ٹینک اور ٹرمپ کی کہانی
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: ٹوئٹر (ایکس) اور ٹائی ٹینک کی کہانی میں حیران کن
نومبر
صیہونیوں کی طرف سے جنگ بندی کی شرائط کی عدم تعمیل
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے
فروری
امریکہ اور چین کے تعلقات ایک نازک موڑ پر ہیں:چین
?️ 4 جون 2025سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور
جون
احسن اقبال پاکستان اولمپکس کے سربراہ پر برس پڑے ‘مزید تذلیل قابل قبول نہیں’
?️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایشین گیمز میں
اکتوبر
اردوغان نے ایک بار پھر فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو کی رکنیت روکنے کی دھمکی دی
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے فن لینڈ اور سویڈن
جولائی
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر یورپی یونین کا ردعمل
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: یورپی یونین نے تہران میں ایک حملے میں حماس کے رہنما
اگست