اسرائیل کی الٹی گنتی شروع:عطوان

اسرائیل

?️

سچ خبریں:عرب دنیا کے ماہر تجزیہ کار نےمزاحمتی تحریک کے اسرائیلی ٹھکانوں پر وسیع اور غیر معمولی حملوں کو میزائل انتفاضہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔
انٹر ریجنل اخبار رای الیوم کے ایڈیٹر اور عرب دنیا کے ممتاز تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے مقبوضہ علاقوں میں حالیہ صورتحال اور صیہونی حکومت کے ٹھاکانوں پر مزاحمتی تحریک کے غیر معمولی اور بڑے پیمانے پر حملوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا، رپورٹ کے مطابقانہوں نے کہاکہ یافا ، حیفا اور اللد (جارج حباش کی جائے پیدائش) جیسے شہروں کی سڑکوں کو آباد کاروں کے ساتھ تصادم کے میدان میں تبدیل کرنا ایک تاریخی واقعہ ہے جواسرائیل کے خاتمے کے لئے الٹی گنتی کے شروع ہونے کی علامت ہے۔

عربی زبان کے تجزیہ کار نے مقبوضہ علاقوں اور مزاحمتی تحریک کی جانب سے صہیونی حکومت کے ٹھکانوں پر کیے جانے والے بے مثال میزائل حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات میزائل انتفاضہ ہیں جس نے اسرائیلی ڈیٹرنس اور اس کے آئرن گنبد کے جھوٹے افسانہ کی ہوا نکال دی ہے۔

عطوان نے مزید کہا کہ آئندہ اسرائیل کا کیا حشر ہونے والا ہے جو بہت بڑا اور بدتر ہے،یادرہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ 3 روز میں مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی جانب سے 1500 سے زیادہ راکٹ اور میزائل داغے گئے ہیں، ادھرفلسطینی مزاحمتی گروپوں نے تل ابیب کے اندر بڑے پیمانے پر حملوں کا ایک نیا دور شروع کیا ہے۔

اس سلسلے میں صہیونی میڈیا نے تل ابیب کے وسطی علاقوں جن میں بنگورین ہوائی اڈہ بھی شامل ہے ، پر راکٹ حملوں کی وجہ سے سائرن بجنے کی آواز کی اطلاع دی، عربی زبان کے میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں عوامی بنیاد ڈھانچہ پر بمباری کے جواب میں حماس کی فوجی ونگ عزالدین القسام کی بٹالینوں نے تل ابیب کے خلاف راکٹ اور میزائل کاروائیوں کی ایک نئی لہر کا آغاز کیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر زمین بوس ہوچکا۔ خواجہ آصف

?️ 22 جون 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیل کے

الیکشن کمیشن میں جمعیت علماء کے خلاف درخواست جمع

?️ 26 جنوری 2021الیکشن کمیشن میں جمعیت علماء کے خلاف درخواست جمع اسلام آباد (سچ

ایم ایل ون کا جون 2026 میں کراچی کینٹ سے افتتاح کریں گے۔ حنیف عباسی

?️ 4 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ایم

صیہونی حکومت کی غزہ میں فتنہ، بھوک اور انسانی بحران کی سازش بے نقاب

?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ

پولیس کی عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش، پی ٹی آئی کی ملک گیر احتجاج کی دھمکی

?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران

صیہونیوں کا جنرل سلیمانی کی حکمت عملی کے بارے میں اہم اعتراف

?️ 5 جون 2021سچ خبریں:ایک اسرائیلی تحقیقی ادارے نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی

شہباز شریف قطر پہنچ گئے

?️ 23 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ

ٹرمپ کو دیے جانے والے سعودی تحفے نقلی نکلے

?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی حکام کی جانب سے ٹرمپ اور ان کے وفد کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے