?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں نے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج یوم یکجہتی کشمیر منانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
میڈیا کے مطابق غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کی مخلصانہ حمایت پر پاکستان کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں کہا کہ 5فروری کو کشمیر کے حریت پسند عوام کے ساتھ یوم یکجہتی کے طور پر منانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان تنازعہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن طریقے سے حل کرانے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1947کے انڈیپنڈنس ایکٹ کے تحت کشمیری عوام کو بھارت یا پاکستان میں سے کسی ایک میں شامل ہو کر اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا تھا لیکن بھارت نے اس قانون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر جموں وکشمیر پر قبضہ کر لیا اورحق خود ارادیت کے تقدس کو پامال کردیا۔شبیر احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان نے کشمیر کے دیرینہ تنازعے کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی اور وہ اب بھی کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ایک مخلص دوست، کشمیری عوام کے خیر خواہ اور وکیل اور امن کے سفیر کی طورپر مکمل کامیابی تک کشمیر کاز کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
دریں اثناء تحریک وحدت سے وابستہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں فیاض حسین جعفری اور سید سبط شبیرقمی نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں یوم یکجہتی کشمیر کو پاکستان اور مظلوم کشمیری عوام کے درمیان اٹوٹ رشتے کا ثبوت قرار دیا۔ حریت رہنمائوں نے غیر قانونی بھارتی قبضے میں زندگی گزارنے والے کشمیریوں میں جذبہ آزادی کو تقویت بخشنے کے لیے اس دن کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے اور کشمیریوں کو آزادی کا حق دینے کا مطالبہ کیا۔حریت رہنمائوں نے پاکستان کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا کی جوکشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔جموں و کشمیر پیپلز لیگ نے سرینگر میں ڈاکٹر مصعب کی زیر صدارت ایک اجلاس میں یوم یکجہتی کشمیر کی اہمیت پر زور دیا۔اجلاس کے شرکا ء نے تنازعہ کشمیر کا ایک اہم فریق ہونے کے ناطے پاکستان کے کردار کو سراہا اورتنازعے کے فوری حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے پر زور دیا۔ اجلاس میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کے مظالم کی مذمت کی گئی۔


مشہور خبریں۔
صیہونی وزیر جنگ کا جبل الشیخ پر قبضے کا اعلان
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاٹس نے اعلان کیا ہے کہ تل
دسمبر
بلاول نے ایک بار پھر امیر ممالک کو موسمیاتی بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا
?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) موسمیاتی تبدیلی کو ’امیر ممالک کی جانب سے پیدا
مئی
جرمن وزارت دفاع بلین ڈالر کی لاگت سے فوج کو تیزی سے لیس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: جرمن وزارت دفاع روس کی یوکرین کے خلاف جنگ کے
جولائی
میانمار فوج کے کمانڈر جنگی مجرم ہیں؛ اقوام متحدہ کا اعلان
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:میانمار میں فوجی بغاوت کے سلسلہ میں رپورٹ کے منظر عام
مارچ
پاکستان نے بھارت کا نام سی کیٹیگری سے نکال دیا
?️ 14 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی
اگست
فلسطینی خواتین قیدیوں کو تکلیف اٹھانی چاہیے اور انہیں پھانسی دی جانی چاہیے: بن گویر
?️ 21 اگست 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے وزیر داخلہ ایٹمر بن گوبر نے جمعرات
اگست
کرنسی پر کوئی دباؤ نہیں، آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل طور پر کاربند ہیں، وزیر خزانہ
?️ 6 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
جنوری
فیس بک گروپس میں ’نِک نیم‘ کے ساتھ پوسٹ کرنے کی سہولت متعارف
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے فیس بک گروپس میں پوسٹ
نومبر