ہندوتوا بی جے پی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرکی مسلم شناخت مٹانے پر تلی ہوئی ہے

?️

سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کی ہندوتوا حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاسی رہنمائوں، سول سوسائٹی کے ارکان اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو کالے قوانین کے تحت جھوٹے الزامات پر بار بارگرفتار اور ہراساں کر کے انہیں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دینے سے مسلسل انکار کر رہی ہے۔
سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویو زاور بیانات میں کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام نے کشمیریوں کی جائیدادیں اور زمینیں چھیننے اور کشمیری ملازمین کو معطل کرنے کی ظالمانہ پالیسی اپنا رکھی ہے اور اب تک درجنوں سرکاری ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر کے تمام اداروں میں غیر کشمیریوں کو تعینات کرنے کا عمل شروع کر رکھا ہے تاکہ ان اداروں پر کشمیریوں کا کنٹرول ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے مختلف علاقوں میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران نوجوانوں کو ہراساں، دہشت زدہ اور گرفتار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ مارچ میں مقبوضہ علاقے میں حریت کارکنوں سمیت 70شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہاکہ بھارتی حکام حق خودارادیت کے مطالبے کو دبانے کے لیے حریت رہنمائوں،صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور یہاں تک کہ عام کشمیریوں کو بھی جھوٹے مقدمات میں پھنسا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کو دبانے اورڈرانے دھمکانے کے لئے این آئی اے اور ایس آئی اے جیسی اپنی بدنام زمانہ تحقیقاتی ایجنسیوں کو ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہا ہے جن کی سربراہی زیادہ تر غیر کشمیری ہندوتوا ذہنیت کے لوگ کررہے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہارکیاکہ بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر کی جیلوں اور چھوٹے سیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کو قانونی سہولیات، طبی امداد اور صحت بخش خوراک سمیت بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں، چھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں کشمیریوں کو دبانے میں ناکامی پر مودی حکومت کی بوکھلاہٹ کو ظاہرکرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد میں ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ ماہرین نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں غیر قانونی نظربندیوں کا نوٹس لیں اور قیدیوں کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائیں۔

مشہور خبریں۔

بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھارہی ہے

?️ 3 جون 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

سعودی عرب کی حج 1448 کی منصوبہ بندی

?️ 30 مئی 2026سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے سالانہ اختتامی

لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت پورے مغربی کور کے ساتھ کی جاتی ہے: حزب اللہ

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: لبانانی پارلیمنٹ میں وفاداری سے مزاحمت گروپ کے نمائندے علی فیاض

نیتن یاہو: بن سلمان کو ٹرمپ سے وہ سب کچھ نہیں ملا جو وہ چاہتے تھے

?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ امریکہ

مارچ میں بجلی کی سستی پیداوار کے باوجود ڈسکوز کی 10 ارب روپے اضافی وصولی کیلئے درخواست

?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مقامی سطح پر سستے ایندھن سے 63 فیصد

مغربی کنارہ وسیع بغاوت کے دہانے پر

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے

امریکی شہروں کو فوجی تربیتی میدان بنایا جائے: ٹرمپ

?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونالد ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ فوج کو

بائیڈن حکومت کی مغربی ایشیا میں زیادہ دخالت کی وجہ ؟

?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:عرب نیوز کے مطابق بائیڈن حکومت کی مشرق وسطیٰ کی پالیسیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے