?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں G20سربراہ اجلاس کابائیکاٹ کرنے کی اپنے اپیل دہراتے ہوئے کہاہے کہ مودی کی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں صورتحال معمول پر آنے کے جھوٹے پروپیگنڈے کو مسلسل پھیلا رہی ہے ۔
سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی تمام اکائیوں کے نمائندوں کے ایک غیر معمولی اجلاس میں G20ممالک کی توجہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران روزانہ کی بنیاد پرکشمیریوں کے قتل عام اور گرفتاریوں کی طرف جانب مبذول کراتے ہوئے کہاگیا کہ یہ سفاکانہ کارروائیاں سرینگر میں گروپ کے اجلاس میں شرکت سے انکار کیلئے کافی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں G20اجلاس منعقد کر کے در حقیقت اپنے5 اگست 2019کے غیر قانونی اقدامات کو قانونی حیثیت دینا چاہتا ہے۔حریت کانفرنس نے کہا کہ G20ممالک کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہندوستان کشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے اور ایک مقبوضہ علاقے میں گروپ کے اجلاس سے نہ صرف اقوام متحدہ کی ساکھ کو نقصان پہنچائے گا بلکہG20کے بارے میںبھی سوالات اٹھیں گے ۔اجلاس میں کہاگیا کہ مودی حکومت نے دنیا کویہ یقین دلانے کیلئے کہ مقبوضہ علاقے میں حالات معمول پر ہیں حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔ اجلاس میں حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو تیز کرنے کیلئے حریت کانفرنس کی اکائیوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے ایک ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔حریت رہنمائوں نےG20 ممالک کے علاوہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کا ایک قابل عمل حل تلاش کرنے کیلئے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کریں ۔
ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوںسید بشیر اندابی اور خواجہ فردو س نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے حل کرنے کے حالیہ بیان کا بھی خیرمقدم کیا۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جنرل عاصم منیر کے اس بیان سے زبردست حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور پاکستان کی حکومت اور عوام نے ہمیشہ کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کی ہے اوردیرینہ تنازعہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اپناکردار ادا کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
کہا جاتا ہے اسرائیل حقیقت ہے، تسلیم کرنے میں کیا قباحت ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 1 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن
مئی
جنگ کے خاتمے کے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہو سکتا: حماس
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے منگل کی صبح قیدیوں
دسمبر
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں پراپرٹی کی فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز منظور
?️ 16 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پراپرٹی
جون
ایران اسرائیل کو تباہ کرنے اور امریکہ کو خطے سے نکالنے کے لیے پرعزم
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:فرانسیسی ہفت روزہ کے مطابق جنرل میک ماسٹر نے کہا کہ
نومبر
چین و امریکہ کی تجارتی جنگ میں نیا محاذ کھل گیا
?️ 22 اکتوبر 2025چین و امریکہ کی تجارتی جنگ میں نیا محاذ کھل گیا چین
اکتوبر
انسانی امداد کے مرکزی راستے پر حملہ
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں: اسرائیل کی نسل پرستانہ جارحیت بحیرہ روم کے اوپر سے حلب
مارچ
قیدیوں کا ریکارڈ قائم کرنے والا انسانی حقوق کا ٹھیکیدار ملک
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: فرانس میں سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس
اگست
فلسطین کانفرنس میں کن رہنماؤں کے مائیکروفون بند ہوئے؟
?️ 23 ستمبر 2025فلسطین کانفرنس میں کن رہنماؤں کے مائیکروفون بند ہوئے؟ نیویارک میں منعقدہ
ستمبر