🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں کے خلاف بی جے پی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں اور ضلع بارہمولہ کے علاقے گلمرگ میں رمضان المبارک کے دوران فحاشی پر مبنی فیشن شو کے انعقاد کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں لیفٹننٹ گورنر کی زیر قیادت بی جے پی انتظامیہ کی طرف سے گلمرگ میں ایک فحش فیشن شو کی شدید مذمت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان کے دوران گلمرگ میں اس طرح کا فیشن شو ہمارے عقیدے، ثقافت اور شناخت کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے غیر انسانی اور کشمیردشمن واقعات ناقابل قبول ہیں کیونکہ کشمیر اپنے اولیائے کرام، ثقافت اور گہرے مذہبی جذبات کے لئے جانا جاتا ہے۔
انہوں نے اس میں ملوث افرادکے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔حریت ترجمان نے کہاکہ سیاحت کے فروغ کے نام پر اس طرح کی فحاشی کو علاقے میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحادواتفاق کی اپیل کی ہے۔انہوںنے کشمیری عوام پر زوردیاکہ وہ جموں و کشمیر کی سیاسی، ثقافتی اور مذہبی شناخت کو مٹانے کی بی جے پی کی ہندوتوا حکومت کی کوششوں کے خلاف مزاحمت کریں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے اور جارحیت کے ذریعے کشمیریوں پر ثقافتی یلغارکر رہا ہے۔انہوںنے کہا کشمیریوں کے خلاف جرائم میں ملوث مجرموں کو آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت استثنیٰ حاصل ہے جو احتساب اور انصاف کے شدید فقدان کو ظاہر کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
نیویارک میں فلسطین کے حامیوں کے پرامن مظاہرے میں پولیس کی مداخلت
🗓️ 20 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ میں صیہونیت مخالف مظاہروں کے ایک نئے دور کے ساتھ
مئی
سوڈان میں جمعرات کو ہونے والے مظاہروں میں 3 ہلاک
🗓️ 7 جنوری 2022سچ خبریں: سوڈان لبریشن اینڈ چینج گروپس نے اقوام متحدہ کی سلامتی
جنوری
امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کیں
🗓️ 31 مارچ 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ نے بدھ کی شام ایران کے متعدد
مارچ
نیتن یاہو اور گیلنٹ کے درمیان تناؤ، وجہ؟
🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:یسرائیل ہیوم کے مطابق ہم آہنگی کا فقدان اور یہاں تک
دسمبر
ایران نے فوجی ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں ترقی کی ہے:امریکی میگزین
🗓️ 14 مئی 2022سچ خبریں:امریکی میگزین نے ایران بحریہ کے کمانڈر کے حالیہ بیان پر
مئی
مزاحمتی میزائلوں کے خلاف صیہونیوں کے چیلنجز
🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق مزاحمتی محور اور صیہونی حکومت
دسمبر
خدا کی قسم یمن میں سعودیوں اور اماراتی عوام کا غرور کچل دیا گیا: سید عبدالملک الحوثی
🗓️ 16 جون 2022سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی
جون
لبنان پر زمینی حملے میں اسرائیلی فوج کا ہونے والا نقصان
🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان پر زمینی حملے کے شروع ہونے کے پانچ دن
اکتوبر