🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی مزاحمتی تحریک اور استصواب رائے کا مطالبہ جائز اور خالصتا جمہوری ہے جبکہ بھارت کا اٹوٹ انگ کا منترا قطعی طورپر بے بنیاد ہے کیونکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیرایک متنازعہ علاقہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید مناس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیربین الاقوامی سطح پر ایک اہم مسئلہ ہے کیونکہ یہ خطے کی تین ایٹمی طاقتوں پاکستان، بھارت اور چین سے براہ راست جڑا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ بھارتی تسلط یا بھارتی آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنے موقف پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کشمیر پر جنگ سے بچنے کو ترجیح دیں گے اور تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہمیشہ کے لیے حل کرنے کے لیے بامعنی مذاکراتی عمل شروع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بدلتی ہوئی سیاسی اورجغرافیائی صورتحال میں تنازعہ کشمیر کا باعزت حل زیادہ دور نہیں کیونکہ پاکستان اور بھارت خطے میں جنگ سے بچنے کے لیے بامعنی مذاکراتی عمل کو ترجیح دیں گے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ”ہتک عزت“بل کی مذمت‘لاہور کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
🗓️ 15 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم
مئی
امریکی بالادستی کا زوال اور ابھرتی ہوئی کثیر قطبی ترتیب میں روس کا کردار
🗓️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: سوویت یونین کے انہدام اور سرد جنگ کے خاتمے کے
نومبر
لبنان کے ساتھ سرحدی تنازع میں اسرائیل کے نئے رویے کا کیا مطلب ہے؟
🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک ممتاز عرب تجزیہ کار نے لبنان کے ساتھ سمندری سرحدی
اکتوبر
معروف سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے
🗓️ 26 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) ڈراموں، فلموں، ریڈیو اور تھیٹر کے معروف ایوارڈ یافتہ
مئی
فواد چوہدری نے لوگو میں تبدیلی کی تجویز دے کر نئی بحث کا آغاز کر دیا
🗓️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ‘حکومت پاکستان’
مئی
حماس کے پاس جنگ جاری رکھنے کے لیے باقاعدہ حکمت عملی
🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی غزہ جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کے
دسمبر
یورپی یونین کا جھوٹ سامنے آیا
🗓️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:جہاں غزہ کی جنگ کے خلاف دنیا میں رائے عامہ کا
اکتوبر
ٹیکس فائلرز کی اہلیت کا جائزہ لینے کے لیے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی قائم
🗓️ 21 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے
جنوری