کشمیریوں سے بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر سیاہ پرچم لہرانے کی اپیل

🗓️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت 26جنوری 1950کو اپنے آئین کے نفاذ کے دن کو یوم جمہوریہ کے طورپر مناتا ہے جس میں بھارت کو ایک سیکولر ملک کے طور پر بیان کیا گیا ہے جو برسراقتدارمودی کی زیرقیادت بی جے پی حکومت کے ہندوتوا نظریے کے بالکل منافی ہے۔ مودی حکومت بھارت کوایک ہندو ریاست بنانے پر تلی ہوئی ہے۔پوسٹروںمیں جمعہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل کی حمایت کی گئی ہے۔

پوسٹرمختلف حریت پسند تنظیموں نے سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں کیے ہیں۔پوسٹروں میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ بھارت کو کشمیری عوام کا یہ واضح پیغام سمجھ لینا چاہیے کہ وہ اس کے غیر قانونی قبضے کو مستردکرتے ہیں۔لوگوں پر زوردیاگیا ہے کہ وہ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے گھروں، دکانوں اوردیگر مقامات پر سیاہ پرچم لہرائیں تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ26جنوری مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لئے یوم جمہوریہ نہیں بلکہ یوم سیاہ ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پوسٹروںمیں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ہونے والے قتل عام کی برسیوں کے موقع پر کشمیری شہدا ء کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

مشہور خبریں۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں یمن کے الحدیدہ صوبے میں سعودی اتحاد کی 243 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

🗓️ 4 فروری 2021سچ خبریں:سعودی اتحاد نے یمن کے صوبہ الحدیدہ صوبے میں گذشتہ چوبیس

نیویارک میں غزہ کی ماؤں کے ساتھ ہمدردی کرنے پر ایک نرس نوکری سے باہر

🗓️ 31 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی نژاد امریکی نرس مڈوائف حسن جبر نیویارک یونیورسٹی لینگون

’معاشی تباہی، بنیادی حقوق پر یلغار کےخلاف‘ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کی تیاریاں مکمل

🗓️ 22 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پٌی ٹی آئی) آج پنجاب کے

تہران میں افغانستان کے متعلق وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا

🗓️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے ساتھ

حمزہ شہباز دوبارہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے

🗓️ 16 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی میں دوبارہ اپوزشین لیڈر

بائیڈن کی ممکنہ بدعنوانی کے خلاف مزید دستاویزات منظرعام پر

🗓️ 13 جون 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی نگرانی کمیٹی کے ایک اہلکار کا کہنا

صیہونیوں کے خلاف فائرنگ کے واقعات؛20 فلسطینی گرفتار

🗓️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:القدس بٹالینز (فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ کی عسکری شاخ) سے وابستہ

وزیر اعلی سندھ کے بیان پر شہبازگل کا ردعمل سامنے آگیا

🗓️ 8 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے