?️
نئی دہلی: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے عید الاضحی کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیرکے عوام سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے عید الاضحی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں امت مسلمہ بالخصوص مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کوعید کی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے جابر سامراجی طاقتوں بھارت اور اسرائیل کے غیر قانونی تسلط سے دونوں مظلوم قوموں کی جلدآزادی کے لیے دعا کی۔
مسرت عالم بٹ نے جو جموں و کشمیر مسلم لیگ کے سربراہ بھی ہیں، کہا کہ مسلم دنیا آزمائش اور مشکلات کے انتہائی نازک دور سے گزر رہی ہے۔حریت چیئرمین نے قربانی کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ عید الاضحی سادگی سے منائیں اور اس موقع پر شہدا ء کے لواحقین ،نظر بند کشمیریوں کے اہلخانہ اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار افراد کی ضرورتوں کا خیال رکھیں۔
دریں اثناء مقبوضہ جموں وکشمیر کے مفتی اعظم، مفتی ناصر الاسلام نے عیدا لاضحی کے موقع پر کشمیری عوام سمیت امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جانوروں کی قربانی دراصل حضرت ابراہیم اورحضرت اسمٰعیل کی عظیم قربانی کی یاد دہانی ہے اور اس عظیم واقعے کی تقلید ہے جو تاقیام قیامت انسانی تہذیب کا ایک حصہ بن چکی ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کہ یہ دن ہمارے لئے کامیابی اورسربلندی کا پیغام لے کر آئے۔
ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی،جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ اورسیکریٹری اطلاعت مشتاق احمد بٹ نے بھی اسلام آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان میں جیلوں میں نظربند کشمیری رہنمائوں اورکارکنوں سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام اوردنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے اہلیان جموں و کشمیر سے اپیل کی کہ وہ خوشی و مسرت کے اس موقع پر مفلوک الحال لوگوں،بیوائیوں،معذروں، یتیموں، ورثاء شہداء اوراسیران حریت کے اہلخانہ کا خاص خیال رکھیںاور ان لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں جنہوں نے غلبہ اسلام اور وطن عزیز کی آزادی کے لئے اپنا سب کچھ قربان کیاہے۔ انہوں نے پاکستان اورآزاد جموں وکشمیر کے عوام ، حکومتوں اورتمام سیاسی ، سماجی اور مذہبی جماعتوں کو بھی عید الاضحی کی مبارک پیش کی ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ معاہدے کو امریکی قومی سلامتی کو آگے بڑھانا چاہیے: بلنکن
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جمعے کو برسلز
ستمبر
یوم قدس اسرائیل کے لیے ایٹمی ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک
?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے ماہر کا کہنا ہے کہ یہ سال دیگر
اپریل
غزہ میں لاکھوں لوگوں کے پاس پناہ لینے کے لیے محفوظ جگہ نہیں
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس
اکتوبر
فیصل واڈا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی
?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر
دسمبر
کیا امریکہ کو رفح شہر پر صیہونی حملے کے بارے میں معلوم تھا؟
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعلان کیا کہ امریکی رفح شہر پر
فروری
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی کا بل مسترد کردیا
?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے الیکشن
اپریل
‘اسٹیک ہولڈرز’ کی مشاورت کے بعد بھارت سے درآمدات کا فیصلہ کیا جائےگا، وزیر خزانہ
?️ 31 اگست 2022اسلام آبا: (سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ حکومت
اگست
صیہونیوں کی مراکش میں ہتھیاروں کی فیکٹری لگانے کی کوشش
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا کہ اس حکومت
جون