مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے: حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرقیادت نئی دہلی کی مسلط کردہ انتظامیہ کی طرف سے کشمیری رہنماؤں اور کارکنوں کی مسلسل گرفتاریوں اور طویل نظر بندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں گرفتاریوں کو کشمیریوں کی جائز جدوجہد آزادی کو دبانے کی دانستہ کوشش قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019سے مقبوضہ علاقے میں بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں میں تیزی آئی ہے، ہزاروں کشمیری بغیر منصفانہ ٹرائل کے پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام جیسے کالے قوانین کے تحت جیلوں میں بند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام گرفتار نوجوانوں کو جھوٹے بیانات دینے پر مجبور کر رہے ہیں جس کا مقصد پرامن مزاحمتی تحریک کو بدنام کرنا ہے۔ایڈوکیٹ منہاس نے کہاکہ آزادی پسند رہنماؤں اور کارکنوں کو من گھڑت الزامات کی بنیاد پر بار بار نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ قیدیوں کو جیلوں میں غیر انسانی سلوک اور تشددسامنا ہے اورانہیں بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کے جابرانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری عوام اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے پر عزم ہیں۔ترجمان نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جنیوا کنونشنز اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔

دریں اثناء جموں و کشمیر ینگ مینز لیگ نے ایک بیان میں سرینگر اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے دیگر علاقوں میں بھارتی فوج اور پولیس کے چھاپوں اور تلاشیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ینگ مینز لیگ کے ترجمان نے کہا کہ چھاپوں کے دوران ان کی پارٹی کے کارکنوں کو ہراساں کیا گیا۔ ترجمان نے کہاکہ اس طرح کے اقدامات سے حق خودارادیت کے حصول کے لئے جس کی ضمانت اقوام متحدہ نے دے رکھی ہے، کشمیری عوام کے عزم کو توڑا نہیں جاسکتا ۔

مشہور خبریں۔

یہ سوچنا کہ نصر اللہ ہتھیار ڈال دیں گے، حماقت ہے: پینٹاگون

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کے ایک اہلکار نے واشنگٹن پوسٹ کو

خطے کی سلامتی کا انحصار یمن کی سلامتی پر ہے:یمنی عہدیدار

?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:یمنی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی الکحوم

جوبائیڈن کی بیماری پر ایک نظر؛ کیا امریکی صدر بدلیں گے؟

?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:جوبائیڈن کی بیماری اور اس کے متعلق برتی جانے والی رازداری

ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہونی تھیں وہ ہوچکیں اب انصاف ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر

?️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا

عزت الرشق: نیتن یاہو صہیونی قیدیوں کی بھوک کا ذمہ دار ہے

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے ایک سینئر رکن نے بنجمن نیتن یاہو

الیکشن کمیشن نے سندھ کے اعلی حکام کو طلب کر لیا

?️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب

لبنانی حزب اللہ کے بارے میں صیہونیوں کا اہم اعتراف

?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے پہلی بار باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ

مقبوضہ علاقوں میں ترکی کی اسٹیل کمپنی کے سامنے اجتماع

?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: اتوار کے روز، ترک نوجوانوں کا ایک گروپ استنبول میں اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے