?️
جموں: (سچ خبریں) مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو دبانے کیلئے اپنی فوج کو خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ بلٹ پروف لائٹ اسپیشلسٹ گاڑیوں سے لیس کر رہی ہے جس سے مقبوضہ علاقے میں صورتحال معمول پر آنے کے بھارتی حکومت کے دعوئوں کی نفی ہوتی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے فوجیوں کے لیے 50 کے قریب جدید بلٹ پروف گاڑیاں حاصل کرے گی۔بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن کے ساتھ راجوری اور پونچھ اضلاع میں فوج کی گاڑیوں پر حالیہ حملوں کے پیش نظرتقریبا 50 مزید جدید بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید بلٹ پروف گاڑیاں متعارف کرانے سے مقبوضہ علاقے میں فوجیوں پر حملوں میں ہونیوالے جانی نقصان کو روکنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ راجوری اور پونچھ کے سرحدی اضلاع میں بھارتی فوج کو جدید بلٹ پروف گاڑیوں سے لیس کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جلد ہی اس طرح کی مزید گاڑیاں راجوری اور پونچھ اضلاع میں متعارف کرائی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوجی سرحدی اضلاع کے جنگل کے علاقوں میں سفر کے دوران ان جدید بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال کر رہے ہیں، تاکہ حملوں کے دوران جانی نقصان کم سے کم ہو۔


مشہور خبریں۔
مودی نے وائٹ ہاؤس میں کیا کہا؟
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں مودی کا خیرمقدم کیا اور دونوں
جون
امریکہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے: صنعاء کا انتباہ
?️ 16 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے آج
مئی
فلسیطنیوں کا قتل عام ٹرمپ انتظامیہ کا شاہکار
?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غزہ میں جنگ
اپریل
اسرائیل جنوب لبنان میں اپنی افواج کم کرنا چاہتا ہے: صیہونی میڈیا
?️ 22 جون 2026سچ خبریں: صہیونی ٹیلی ویژن نیٹ ورک کان نے رپورٹ کیا ہے
جون
یورپ میں اسرائیل کے وسیع عوامی تحریک؛دس لاکھ دستخط جمع
?️ 14 اپریل 2026سچ خبریں:یورپی شہریوں کی ایک بڑی تحریک نے اسرائیل کے ساتھ یورپی
اپریل
بھارتی فوج کی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے والی کشمیری پولیس افسر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا
?️ 17 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی کو
اپریل
عمران خان کا ڈالر کی اونچی اڑان پر سخت رد عمل
?️ 19 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ایک دن میں ملکی تاریخ کی سب سے
جولائی
یوکرین کے لاجسٹک مراکز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز کے گودام تباہ: روس
?️ 16 جولائی 2026سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان
جولائی