?️
جموں: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پولیس کو آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
میڈیا کے مطا بق جموں خطے کے ضلع ڈوڈہ میں پولیس کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈوڈہ ، کشتواڑ اور رام بن رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل شریدھر پاٹل کی زیر صدارت میں ان اضلاع کے تمام ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام پولیس افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھیں جنکا تحریک آزادی سے تعلق رہا ہے۔پولیس افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں میں بھی تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دریں اثنا بھارتی پولیس نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنی متنازعہ مردم شماری کا عمل بھی تیز کر دیا ہے۔یادرہے کہ بھارتی پولیس نے مقبوضہ علاقے میں لوگوں کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات سمیت ذاتی کوائف جمع کرنے کے لیے ایک متنازعہ مردم شماری شروع کر رکھی ہے۔ پولیس نے گھروں میں ایک فارم تقسیم کیا ہے جس میں مکینوں اور بیرون ممالک آباد خاندان کے افراد کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ فارم میں گھر کے ہر فرد کو اپنی اپنی تصاویر لگانا ہوگی اور ان سے انکے نام، جنس، عمر، پیشہ، گھر کے مالک سے تعلق، عسکریت پسندوں کے ساتھ روابط، ، ملکیتی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر ، گھر کے کسی فرد کے کسی غیر ملکی دورے کی تفصیلات وغیرہ طلب کی گئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
حماس نے نیتن یاہو کا کھیل کیا برباد
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار کے مطابق حماس نے اسرائیل کے کھیل کو
مئی
کیا اسرائیلی فوج حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہے؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: Yedioth Aharonot اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا
جنوری
وطن واپس لوٹنے والے بیشتر افغان مہاجرین ذہنی دباؤ کا شکار
?️ 2 نومبر 2023لنڈی کوتل: (سچ خبریں) خیبر قبائلی ضلع کی لنڈی کوتل تحصیل میں
نومبر
قومی اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب
?️ 8 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اپریل میں قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیزاجلاسوں اورتحریک عدم
مئی
ہم لاس اینجلس کے جہنم میں تنہا رہ گئے!امریکی صارفین کی مایوسی
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر امریکی صارفین نے
جنوری
عراق کے وزیر اعظم کے خلاف شکایت درج
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: عراقی صحافی زہیر قاسم حسن نے ملک کے وزیر
اگست
اسرائیل کے خلاف ایران کا حالیہ میزائل حملہ سب سے بڑا اور کامیاب آپریشن تھا؛عربی چینل
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:عربی نیوز چینل المیادین کے مطابق، ایران کا حالیہ میزائل
جون
سپریم کورٹ نے مندر پر حملہ آوروں کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا
?️ 6 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار
اگست