?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے۔
سینکڑوں مزدوروں نے گزشتہ روز یوم مزدور پر مقبوضہ علاقے کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں احتجاجی مظاہرے کیے اورریلیاں نکالیں۔ مختلف اداروں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے سینکڑوں کارکنوں نے سرینگر کے مرکز لال چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیااور انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔
انہوں نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے ہمیں نظر انداز کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے اور ہمیں مسلسل سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہم انتظامیہ کو ہماری اجرتوں اور دیگر مسائل کے بارے میں یاد دلانا چاہتے ہیں ، انتظامیہ ہمارے مطالبات کیطرف توجہ دے ، ہمارے مسائل حل کرے تاکہ ہماری مشکلات دور ہوں۔
پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کے کارکنوں نے یوم مزدور کے دن سری نگر میں پی ایچ ای ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ پی ایچ ای جوائنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سجاد پرے نے اس موقع پر کہا کہ انتظامیہ نے یقین دہانیوں اور وعدوں کے باوجود ابھی تک ہمارے مسائل حل نہیں کیے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم مسلسل تکالیف اور مشکلات کا شکار ہیں ۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ( سی پی آئی ایم) کے سینکڑوں کارکنوں نے مزدوروں کے حق میں سری نگر میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پارٹی رہنماﺅں نے اس موقع پر کہا کہ مقبوضہ علاقے کا مزدور طبقہ شدید بدحالی کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لیے اکٹھے ہوں، ہمیں مزدور طبقے کے مسائل کو بھر پور طریقے سے اٹھانا چاہیے


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے احسان مانی کی خدمات کا شکریہ ادا کیا
?️ 28 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کرکٹ کے لیے بطور
اگست
اس ہفتے کے آخر تک انتخابی نتائج کا حتمی اعلان ہو گا: عراق
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی انتخابی کمیشن نے پیر کے روز کہا کہ انھیں ہے
نومبر
ٹرمپ نے بن سلمان کی پیش کردہ کافی نہیں پیی! وجہ؟
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا پر سرگرم صارفین نے تصاویر شیئر کی ہیں جن
مئی
اسرائیل مشرقی قدس کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش میں
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں:مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ میں کیبل کاروں کی تعمیر برسوں
دسمبر
مغرب یوکرین کے بحران کی ذمہ داری سے دستبردار ہونا چاہتا ہے: روس
?️ 16 مئی 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو کا کہنا ہے
مئی
پاکستانی قیادت افغانستان میں امن کی خواہاں ہے: فواد چوہدری
?️ 30 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطللاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ
جولائی
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
?️ 26 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) نامور گلوکار ابرار الحق نے انکشاف کیا ہے کہ
اپریل
پنجاب حکومت کا سیلاب متاثرین کے گھر بنانے کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان
?️ 11 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے گھر بنانے کیلئے 10 لاکھ روپے
ستمبر