اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبے نے کشمیر کاز کے لیے او آئی سی کی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں اور پاکستان کا نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یوسف الدوبے نے ان خیالات کا اظہار کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے وفد کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا جس نے آج دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو صبر اور امید کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے ، او آئی سی ان کی منصفانہ جدوجہد میں انکے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔خصوصی نمائندے برائے جموںوکشمیر نے کہا کہ پاکستان کی اسلامو فوبیا کے خلاف کوششیں قابل قدر ہیں اورحقیقت یہ ہے کہ بھارت اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں مسلمانوںکا قتل عام ، مساجد کا انہدام اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات اسلامو فوبیا ہی ہے جسکا بھارت ارتکاب کر رہا ہے ۔
یوسف الدوبے نے کہا کہ او آئی سی نے مقبوضہ جموںوکشمیرمیں 5اگست2019کے اقدامات کو مسترد کر دیا ہے اور اسکایہ مطالبہ رہا ہے کہ بھارت اپنے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو واپس لے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اس موقع پر یوسف الدوبے اور او آئی سی وفد کے دیگر ارکان کو مقبوضہ جموںوکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور انہیں مسلمانوں کے خلاف بھارت اسرائیل کٹھ جوڑ کے مختلف پہلوﺅںکے بارے میں بتایا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے دیگر رہنماﺅں محمد فاروق رحمانی، غلام محمد صفی، سید یوسف نسیم ، میر طاہر مسعود، الطاف حسین وانی،سید فیض نقشبندی، محمد رفیق ڈار، شیخ عبدالمتین اور شیخ محمو یعقوب نے او آئی سی وفد کے ارکان کو تحریک آزادی کشمیر کے سیاسی ، سفارتی اور اقتصادی پہلوﺅں، نہتے کشمیریوں پر بھارتی ریاستی دہشت گردی، نظربند کشمیریوں کی حالت زار سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے تنازعہ کشمیرکے حوالے سے او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے جموںوکشمیر اور سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ کے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تنظیم دیریہ تنازے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنی کوششوں میں مزید تیزی لائے گی۔
مشہور خبریں۔
فائزر ویکسین کے حوالے سے اسد عمر نے وضاحت کر دی
جون
جعلی اکاؤنٹس، توشہ خانہ کیس میں آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت طلب
ستمبر
صہیونی ہوٹلئیرس ایسوسی ایشن کے صدر متحدہ عرب امارات میں صیہونی سفیر مقرر
جولائی
33 روزہ جنگ میں حزب اللہ نے امریکہ کے شیطانی منصوبے کو کیسے خاک میں ملایا؟
جولائی
اسرائیلی حکام کو ادیس ابابا اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا: افریقی یونین کے عہدیدار
فروری
یمن کے سلسلہ میں سعودی عرب کی عجیب منطق
اگست
لاہور ہائیکوٹ: 1990 سے2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی پبلک کرنے کا حکم
مارچ
سعودی عرب نے خطے کے ممالک کو تباہ کرنے کے لیے ہزاروں دہشت گرد بھیجے
جنوری