?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے اپنے پارٹی سربراہ محمد یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تواس کی تمام تر ذمہ داری مودی حکومت پر عائد ہوگی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں محمد یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محمد یاسین ملک جیل میں مناسب طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف گزشتہ پانچ روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ساڑھے پانچ سال کی قید تنہائی، طبی سہولیات کی عدم فراہمی، مسلسل ذہنی اذیت اورغیر انسانی رویے کی وجہ سے محمد یاسین ملک کی صحت تشویشناک حد تک خراب ہو چکی ہے جو نہ صرف ان کے اہل خانہ اور جماعت بلکہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیابھر میں مقیم کشمیریوں کے لئے گہری تشویش کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے موقف پر ڈٹے رہنے پر یاسین ملک کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو یکطرفہ اور غیرمنصفانہ انداز میں چلائے گئے ایک جھوٹے اورمن گھڑت مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد اب مودی حکومت انہیں پھانسی دینے پر تلی ہوئی ہے جو فسطائیت کی انتہا ہے۔
رفیق ڈار نے کہا کہ بھارتی حکومت کا یاسین ملک کے ساتھ روا رکھا گیاغیر انسانی سلوک جس میں بالخصوص گزشتہ ایک سال سے شدت آئی ہے ،ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا یاسین ملک جیل حکام سے اپنی رہائی کا نہیں بلکہ بھارتی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق مناسب علاج و معالجے کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں جس کے لئے وہ گزشتہ پانچ روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چند ماہ قبل عدالتی احکامات کے باوجود اور گزشتہ احتجاج کے نتیجے میں جیل حکام نے انہیں علاج معالجے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن کئی ماہ گزر جانے کے بعد ابھی تک اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔
انہوں نے کہا کہ کل یوم شہدائے جموں کے موقع پر بھارت مخالف اور یاسین ملک کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں اور یاسین ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے7نومبرکو ایک روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ امریکہ، برطانیہ اور یورپ سمیت مختلف ملکوں میںبھارتی سفارتخانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے پریس کانفرنس میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے اقوام عالم بالخصوص انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپنے والد کی جان بچانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد پہلے ہی دل اور گردوں کے علاوہ کئی عارضوںمیں مبتلا ہیں اور اس بھوک ہڑتال کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔ پریس کانفرنس میں تنظیم کے مرکزی وائس چیئرمین سلیم ہارون، ساجد صدیقی، خواجہ منظور احمد چشتی، سردار محمد انور خان اور عمران جہانگیر بھی موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
سلامتی کونسل کو اب مسئلہ فلسطین کے حوالے سے فیصلہ لینا پڑے گا:وزیر خارجہ
?️ 25 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
مئی
ملک کے 15 نامزد بینکوں نے حج درخواستوں کی وصولی شروع کردی
?️ 18 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حج درخواستوں کی وصولی آج سےآغاز ہوگیا
نومبر
پرینیتی چوپڑا کا ٹیلینٹ شو کی ٹیم پر برہمی کا اظہار
?️ 19 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) معروف بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنا نام ٹیلینٹ شو
دسمبر
ہرتزلیا میں صیہونی خفیہ مرکز کی خفیہ تنصیبات مکمل طور پر تباہ
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی خفیہ جاسوسی مرکز پر ایران کے تازہ میزائل حملے
جون
یاسر حسین نے شرمیلا فاروقی کو کرارا جواب دے دیا
?️ 5 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے
ستمبر
صورتحال تشویشناک ہے، تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، نیئر بخاری
?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر قانون دان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے
مارچ
ایرانی سائنسداں کے قتل کے بارے میں برطانوی اخبار کا انکشاف
?️ 11 فروری 2021سچ خبریں:ایک برطانوی ہفتہ وارجریدے نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں خفیہ
فروری
یورپ کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے منگل کی
نومبر