فاروق عبداللہ نے پہلگام حملے میں سیکورٹی کی خامیوں پر سوال اٹھایا

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے عسکریت پسندی کو ختم کرنے کے بھارتی حکومت کے دعوئوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22اپریل کو پہلگام حملہ سیکورٹی کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سوال اٹھایاکہ حملہ آورکس طرح ہزاروں فورسز اہلکاروں، ڈرونز اور نگرانی کے نظام کی موجودگی کے باوجود سخت حفاظتی حصار والے سیاحتی مقام بیسران تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے، بھارتی حکومت نے کہا کہ عسکریت پسندی ختم ہو گئی ہے تو یہ حملہ آور کہاں سے آئے؟

دریں اثناء فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان کی جماعت مقبوضہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی میں غیر معمولی تاخیر کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔انہوں نے کہاکہ انتخابات کے بعد لوگ چاہتے تھے کہ ان کے مسائل فوری طور پر حل ہوں لیکن ریاستی حیثیت کی بحالی میں تاخیر رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی زیر قیادت مودی حکومت کے بہت سے مطالبات ہیں جیسے وہ نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی الطاف کلو کو وزیر بنانا چاہتی ہیں، لیکن ریاستی حیثیت بحال ہونے تک یہ کیسے ممکن ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہاکہ ہم انتظار کر رہے ہیں لیکن اگر وہ زیادہ وقت لیتے ہیں تو ہمارے پاس سپریم کورٹ جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

مشہور خبریں۔

مغرب پر اندھے اعتماد کا خطرناک نتیجہ

?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:لیبیا میں قذافی کی حکومت کا انجام، صرف داخلی ناکامی

روس کا یوکرین میں میزائل اور ڈرون طوفان؛ کیف زیر آتش

?️ 6 جولائی 2026سچ خبریں: یوکرین کے دارالحکومت کیف کو صبح کے ابتدائی اوقات سے ہی

امریکہ وینزوئلا کے ساتھ مسلسل جنگ میں مصروف ہے: امریکی سینیٹر

?️ 19 جنوری 2026سچ خبریں:امریکی سینیٹر رینڈ پال نے کہا ہے کہ امریکہ وینزوئلا کے

ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے بعد نیا بجٹ اب ٹیکس شرحوں میں اضافے پر مرکوز ہوگا

?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) محدود گنجائش کے باعث نئے ٹیکس اقدامات کے

امریکہ میں موساد کے خفیہ ایجنٹوں کا انکشاف

?️ 17 فروری 2026 سچ خبریں:سی آئی اے کے سابق افسر جان کریاکو نے انکشاف

حلب پر حملہ کرنے والے ترکوں اور دہشت گردوں کے بارے میں 8 نکات

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: حلب میں گزشتہ چند دنوں کی پیش رفت اتنی تیز

ایران کے ساتھ جنگ سے امریکہ کے اہم میزائلوں کے ذخیرے ختم 

?️ 28 مئی 2026 سچ خبریں: امریکی تھنک ٹینک سنٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز

فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مسلم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے