?️
برسلز: (سچ خبریں) کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے عالمی شہرت یافتہ کشمیری کارکن خرم پرویز ، انسانی حقوق کے دیگر کارکنوں اور کشمیری سیاسی رہنمائوں اور صحافیوں کی رہائی کے لیے بھارت پر دبا ڈالے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق علی رضا سید نے یہ بات جینوا میں مارٹن اینالز ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے بعدکہی ۔ مارٹن اینالز فائونڈیشن نے خرم پرویز کوجو جبری گمشدگیوں کے خلاف ایشین فیڈریشن کے سربراہ بھی ہیں، یہ ایوارڈ کشمیریوں کے انسانی حقوق کے لیے گرانقدرخدمات پر دیا۔
خرم پرویز بھارتی جیل میں نظربندہونے کے باعث جنیوا میں مارٹن اینالز ایوارڈ بذات خود وصول نہیں کرسکے۔ خرم پرویز کی طرف سے انسانی حقوق کے ایک اور کارکن اور جبری گمشدگیوں کے خلاف ایشین فیڈریشن کے کمپین منیجر محمد اشرف الزمان نے یہ ایوارڈ وصول کیا۔ اشرف الزمان نے خرم پرویز کا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد خرم پرویز کا پیغام پڑھ کر سنا یااور جیل میں ان کو درپیش مشکلات کے بارے میں بتایا۔
خرم پرویز نے اپنے پیغام میں ایوارڈ دینے پر مارٹن اینالز فائونڈیشن کی ایوارڈ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ دنیا میں کشمیریوں کی آواز نہیںسنی جارہی لیکن یہ ایوارڈ کئی دہائیوں سے کشمیریوں کو درپیش مشکلات کا اعتراف ہے۔تقریب میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگرکیاگیا اوربتایاگیاکہ خرم پرویز نے جو گزشتہ پندرہ ماہ سے بے بنیاد الزامات کے تحت بھارت کی روہینی جیل میں نظربند ہیں، کس طرح مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں حقائق کو پوری دنیا کے سامنے پیش کیا۔
خرم پرویز اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ان کی ٹیم کی تیارہ کردہ غیرجانبدارانہ رپورٹس کشمیر کے مظلوم عوام پربھارتی ظلم وستم کا دستاویزی ثبوت ہیں۔جنیوا میں تقریب کے دوران مقبوضہ جموں وکشمیر میں لوگوں کے حقوق کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میںبتایا گیا کہ کس طرح مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ سات دہائیوں سے تنازعہ کشمیر کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ تقریب کے دوران خرم پرویز کی جلد رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے بتایاکہ انسانی حقوق کے لیے خرم پرویز کی جدوجہد کو اس بین الاقوامی تقریب میں جس انداز میںبیان کیا گیا اور انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا، اس سے کشمیریوں کے حقوق کو عالمی سطح پر پذیرائی ملے گی۔تقریب میں بتایا گیا کہ انسانی حقوق کے لیے کام کے دوران خرم پرویز اور ان کی ٹیم کو کن مشکلات سے گزرنا پڑا ہے۔ موجودہ قید سے پہلے بھی انہیں گرفتار کیا گیا اور بیرون ملک سفر سے روکا گیا۔
مشہور خبریں۔
11 جماعتوں کی اتحادی حکومت میں معاملات خراب ہونا شروع
?️ 4 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اس کے علاوہ
جون
سفرا کے متعلق وزیر اعظم کے بیان پر فواد کا چوہدری کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ
مئی
نیتن یاہو کا مفاہمت کے موضوع پر واشنگٹن کا سفر کرنے کا فیصلہ
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک ذرائع ابلاغ نے وزیر اعظم کے
جون
اب شادی کا نہیں سوچ رہا، دو بچوں کیساتھ پُرسکون زندگی ہے، میکال ذوالفقار
?️ 4 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ میکال ذوالفقار نے ایک بار پھر اپنی دوسری
فروری
کیا امریکہ کو دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ ہے؟ ٹرمپ کی وارننگ
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں اپنے حامیوں کے
فروری
غزہ میں جرائم سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے تل ابیب کی حکمت عملی
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: ویب سائٹ Mintpress News نے ایک تحقیقی رپورٹ شائع کی ہے
اگست
امریکہ مصر کو جدید میزائل سیسٹم فروخت کرے گا
?️ 25 جولائی 2025امریکہ مصر کو جدید میزائل سیسٹم فروخت کرے گا امریکہ نے مصر
جولائی
کیا اردنی فوج صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی کرے گی ؟
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: حسام غریبہ نے کہا کہ مغربی کنارے، قدس اور غزہ
جولائی