?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے خواتین کی آبروریزی کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور تنازعہ کشمیر کیوجہ سے کشمیری خواتین شدید متاثر ہوئی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ آج دنیا میں” خواتین کا عالمی دن“ منایا جا رہا ہے تاہم کشمیری خواتین کے لیے یہ دن بے معنی ہے کیونکہ بے لگام بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں انہیں روز ظلم وستم کا نشانہ بننا پڑ رہا ہے اور قابض اہلکاروںکی موجودگی میں انکی جانیں اور عزیتیں قطعاً محفوظ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری خواتین کے حوصلے بلند ہیں اور حق خود ارادیت کے حصول لیے انکی جدوجہد مردوں کے شانہ بہ شانہ پوری آب وتاب سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہزاروں کشمیری خواتین کے شوہر، بھائی، والد بھارتی جیلوں میں بند ہیں لیکن اسکے باوجود انکا جذبہ آزای مضبوط و مستحکم ہے اور وہ بھارتی جبر واستبداد کا انتہائی بہادری سے مقابلہ کر رہی ہیں ۔
ترجمان نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت کشمیریوں کو تذلیل کا نشانہ بنانے اور انکے جذبہ آزادی کو کمزور کرنے کیلئے کشمیری خواتین کی عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے بہادر کشمیری خواتین کو تحریک آزادی میں ان کی عظیم قربانیوں پر شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہر کشمیری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے لیکن خواتین سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ انہوں نے حقوق نسواں کے علمبرداروں پر زور دیا کہ وہ کشمیری خواتین خواتین کی حالت زار کا نوٹس لیں۔
دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں زمرودہ حبیب، غلام محمد خان سوپوری، بشیر احمد اندرابی ،امتیاز احمد ریشی ، خواجہ فردوس اور تحریک وحدت اسلامی کے ترجمان نے بھی سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہاکہ کشمیری خواتین تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے جدوجہد آزادی کو دبانے کی کوششوں میں گزشتہ 35سالوں میں ہزاروں خواتین کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا ہے۔انہوںنے افسوس ظاہر کیا کہ عالمی برادی نے کشمیری خواتین کی حالت زار پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ حریت رہنماﺅں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے۔


مشہور خبریں۔
مولانا فضل الرحمٰن کا عمران خان پر نفرت کی سیاست کو فروغ دینے کا الزام
?️ 6 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا
نومبر
بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق
?️ 21 نومبر 2025بنوں (سچ خبریں) بنوں کے علاقے ہوید میں دہشت گردوں کی جانب
نومبر
’بریفنگ سے کام نہیں چلے گا‘ جماعت اسلامی نے بھی آل پارٹیز کانفرنس کا مطالبہ کردیا
?️ 6 مئی 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے معاملے پر
مئی
تحریک انصاف کا عید الفطر کے 3 روز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا فیصلہ
?️ 26 مارچ 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے عید الفطر کے 3 روز
مارچ
پاکستان فلسطینیوں کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھے گا:انوار الحق کاکڑ
?️ 11 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے عالمی قوتوں
نومبر
غزہ کو 15 سال کیلئے مصر کے حوالے کرنے کا صیہونی منصوبہ
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر اعظم لاپید نے غزہ کے مستقبل کیلئے
جولائی
عراق کے استحکام کے لیے معمول پر آنے سے منع کرنے والے قانون کی منظوری ضروری: ڈپٹی اسپیکر
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر حاکم الزاملی نے اس بات
مئی
میں اور فوج میدان جنگ نہیں چھوڑیں گے: یوکرائنی صدر
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:یوکرائن کے صدر نے جاری کردہ تازہ ترین ویڈیو میں زور
فروری