?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی زیرِانتظام کشمیر میں آج تین جولائی بروز جمعرات ہندوؤں کی مقدس امرناتھ یاترا کا آغاز ہو گیا۔ ایک ماہ جاری رہنے والی یہ یاترا ایسے وقت شروع ہوئی ہے، جب رواں سال اپریل میں پہلگام کے قریب ایک مسلح حملے نے بھارت اور پاکستان کے درمیان شدید کشیدگی کو جنم دیا تھا۔
گزشتہ برس پانچ لاکھ سے زائد عقیدت مندوں نے ہمالیائی پہاڑوں میں واقع ایک غار میں موجود برف کے قدرتی ستون کی زیارت کی تھی، جسے ہندو دیوتا شیوو کے روپ میں پوجا جاتا ہے۔
اس سال یاترا کا آغاز پہلگام میں اسی علاقے سے ہوا، جہاں 22 اپریل کو مسلح حملہ آوروں نے 26 افراد کو ہلاک کر دیا تھا، جن میں اکثریت ہندو سیاحوں کی تھی۔
بھارت نے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا، جسے اسلام آباد نے مسترد کیا۔
اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی نے شدت اختیار کی، جو چار روزہ محدود جنگ میں تبدیل ہو گئی۔
10 مئی تک جنگ بندی سے قبل دونوں جانب سے میزائل، ڈرون اور توپ خانے کے حملوں میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے تھے۔ یہ 1999ء کے بعد دونوں جوہری ممالک کے درمیان بدترین محاذ آرائی تھی۔
تاہم یاتریوں میں خوف کے آثار نظر نہیں آئے۔ اتر پردیش سے آئے منیشور داس شاستری نے اے ایف پی کو بتایا، ”یہاں کسی قسم کا کوئی خوف نہیں۔ ہماری فوج ہر جگہ تعینات ہے، کوئی ہم پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔
بھارت نے یاترا کے لیے سکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کیے ہیں۔ تقریباً 45,000 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ ہائی ٹیک نگرانی کے آلات، چہرہ شناس کیمرے اور الیکٹرانک ریڈیو کارڈز کے ذریعے یاتریوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے پولیس چیف وی کے برڈی نے کہا، ”ہم نے کثیر سطحی اور مظبوط سکیورٹی انتظامات کیے ہیں تاکہ یاترا کو محفوظ اور آسان بنایا جا سکے۔
پہلگام میں یاتریوں کا بیس کیمپ خاردار تاروں سے گھرا ایک قلعہ بن چکا ہے۔ بکتر بند گاڑیاں، ریت کی بوریاں اور پوشیدہ مورچے ہر سمت موجود ہیں۔
یاتریوں کو رجسٹریشن کے بعد سکیورٹی قافلوں میں روانہ کیا جاتا ہے اور پیدل سفر کا آغاز اسی مقام سے ہوتا ہے، جہاں سڑک ختم ہو جاتی ہے۔ تقریباً 30 کلومیٹر طویل اور 3,900 میٹر بلند اس پہاڑی راستے میں درجنوں مقامات پر مفت لنگر بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔
بھارتی ریاست اتر پردیش سے آئے 29 سالہ اُجوال یادیو نے کہا، ”جو بھی حملہ یہاں ہوا، مجھے کوئی خوف نہیں۔ میں بابا (برف کا ستون) کے درشن کے لیے آیا ہوں۔ سکیورٹی کے ایسے انتظامات ہیں کہ کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔‘‘
اگرچہ حکام کا کہنا ہے کہ عوامی اعتماد بحال ہو رہا ہے مگر یاترا کے لیے رجسٹریشن گزشتہ برس کے مقابلے میں 10 فیصد کم ہوئی ہے۔
جموں و کشمیر میں بھارتی مقرر کردہ منتظم منوج سنہا نے کہا ، ”لوگوں کا اعتماد واپس آ رہا ہے‘‘، لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ کچھ لوگ اب بھی ہچکچا رہے ہیں۔
یاترا اگست کے آغاز تک جاری رہے گی، جس دوران ہزاروں یاتری غار تک پہنچنے کی کوشش کریں گے ، یہ ایک ایسا روحانی تجربہ جو ہر سال سیاسی اور سکیورٹی تناؤ کے درمیان منعقد کیا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
بولی وڈ اداکار دھرمیندر کے انتقال پر پاکستانی شوبز شخصیات بھی سوگوار
?️ 25 نومبر 2025سچ خبریں: بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر دیول کے انتقال کے
نومبر
آئی ایم ایف کی سخت شرائط، پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام رکنے کے قریب پہنچ گیا
?️ 23 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے باعث
نومبر
صیہونیوں نے رہائی پانے والے بعض فلسطینیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: قابض حکومت کی فوج کے دستوں نے آج رہا ہونے
جنوری
بی جے پی کشمیری عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ، کانگریس
?️ 30 مئی 2023جموں: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
اسحٰق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
?️ 10 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اسلامی
نومبر
پاکستان کا قرض 28 فیصد اضافے کے ساتھ 511 کھرب روپے ہوگیا
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے قرض میں جون 2021 سے ستمبر 2022
اپریل
تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے پر بم دریافت
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے کی سکیورٹی فورسز نے
جون
میں مناظره کے دوران تقریباً سو رہا تھا: بائیڈن
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ
جولائی