بھارت کی نام نہاد مردم شماری ذاتی معاملات میں بے جا مداخلت ہے: حریت رہنما

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے بھارت کی  خود ساختہ مردم شماری 2024 کومسترد کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کے ذاتی معاملات میں بے جا مداخلت قرار دیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں غلام محمد خان سوپوری، سید بشیر اندرابی، یاسین عطائی، خواجہ فردوس، یاسمین راجہ، حفظہ بانو، محمد یوسف نقاش، ایڈووکیٹ ارشد اقبال، امتیاز ریشی اور مولانا مصعب ندوی نے سرینگر میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ مردم شماری بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے جن میں اپنی سرزمین پر بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف کشمیری عوام کے مزاحمت کے حق کو تسلیم گیا ہے۔حریت رہنمائوں نے تاریخی حقائق کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں 1947سے بھارت کے اقدامات خاص طور پر اس کا جبر اور غیر قانونی قبضہ ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے گرفتاریوں، جعلی مقابلوں اور املاک کی ضبطی سمیت کئی دہائیوں سے جاری ظلم و ستم کے باوجودبھارت سے مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیری عوام کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔حریت رہنمائوں نے مردم شماری میں آبادی کے اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کو اجاگرکرتے ہوئے اسے علاقے میں آبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنے کی دانستہ کوشش قراردیاتاکہ کشمیری مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل اور ان کی سیاسی نمائندگی کو متاثر کیاجائے۔ انہوں نے بھارتی جیلوں میں نظربندحریت رہنماؤں، کارکنوں اورنوجوانوں کو جسمانی اور ذہنی اذیت دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کے ایران کے خلاف دھمکی آمیز لہجے میں نرمی 

?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں ایران اور

موبائل فون سروس کی بندش سے متعلق فیصلہ آج ہوگا: شیخ رشید

?️ 17 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلامی تعاون تنظیم

نون لیگ ووٹ کو عزت دو والے اپنے بیانیے پر ڈٹ جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں. شاہد خاقان عباسی

?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر

یوکرین کا بحران سیاسی طور پر حل ہونا چاہیے:ایران

?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:ایران نے یوکرین کی جنگ اور روس پر پابندیاں عائد کرنے

برطانوی سفارت کاروں کی مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کے اقدامات پر تنبیہ

?️ 25 اپریل 2026سچ خبریں: درجنوں سابق برطانوی سفارت کاروں نے ایک خط میں مغربی

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت خراب؛ اسپتال منتقل

?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین

صیہونی جیلوں میں صیہونی قیدیوں پر بھی بدترین تشدد

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک صیہونی قیدی نے عدالت میں رپورٹ دی کہ اسے حکومت

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضاف

?️ 9 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ایل پی جی کی قیمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے