?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کے بنیادی حقوق سلب کرنے کےاپنے مذموم ایجنڈے پر زبردستی عمل درآمد پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری عوام کے ہر جائز اور حقیقی مطالبے کو دبانے کے لیے بھارت کی سامراجی اور ہندوتوا سوچ پر کڑی تنقید کی۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط سے آزادی کے حق میں ہونے والی ہر سرگرمی کیلئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کی بھارت کی روایتی ذہنیت کی مذمت کرتے ہوئے،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد مقامی ہے اوراسے کوئی غیر ملکی حمایت حاصل نہیں ہے۔
تاہم انہوں نے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کا بنیادی فریق ہونے کی حیثیت سے پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔حریت ترجمان نے کہا کہ بی جے پی کی موجودہ بدعنوان حکومت نے مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے بی جے پی کے نوآبادیاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کرتے ہوئے جموں میں غیر کشمیری ہندوئوں کو آبادکرناشروع کردیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط سے آزادی کے حق میں ہونے والی ہر سرگرمی کیلئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کی بھارت کی روایتی ذہنیت کی مذمت کرتے ہوئے،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد مقامی ہے اوراسے کوئی غیر ملکی حمایت حاصل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے کشمیری عوام کو خاص طورپر اگست 2019میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعدمودی حکومت کی طرف سے انکے سیاسی، سماجی، مذہبی اور دیگر بنیادی حقوق سے محروم کرنے پر مداخلت کی اپیل کی ۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کے سابق ترجمان: ہم سوشل میڈیا پر جنگ ہار گئے
?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ایک سابق ترجمان نے اعتراف کیا کہ
نومبر
پاکستان عالمی اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم
?️ 16 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے اقتصادی
اکتوبر
پنجاب بھر میں سکول 12 جنوری سے کھلیں گے
?️ 9 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے
جنوری
5 عرب ممالک کے رہنما کی نیویارک میں ٹرمپ سے ملاقات
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: سابق قطری وزیر اعظم حمد بن جاسم الثانی نے امریکی صدر
ستمبر
امریکا کا داعش مخالف اتحاد کے ساتھ تعاون بڑھانے کا اعلان
?️ 15 دسمبر 2025 امریکا کا داعش مخالف اتحاد کے ساتھ تعاون بڑھانے کا اعلان
دسمبر
شہباز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت ملنے پر فواد چوہدری کا ردعمل
?️ 8 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف
مئی
سعودی عرب میں امن مذاکرات کی وجوہات
?️ 30 جولائی 2023امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اعلان کیا کہ سعودی عرب یوکرین
جولائی
اولمپک کے آغاز سے چند گھنٹے قبل فرانسیسی ٹرانسپورٹ سسٹم میں خلل
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں:فرانس کے ریلوے آپریٹر نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے
جولائی