بھارت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے: حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کی بی جے پی حکومت اور اس کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ نے نہتے کشمیریوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی پیراملٹری فورسز اور پولیس نے مقبوضہ جموں وکشمیرکے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھاہے اور مکینوں کو مسلسل ہراساں کیاجارہا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے غیر انسانی، سفاکانہ اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے ماضی میں بھی حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ناکام رہے اور مستقبل میں بھی ناکام رہیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فورسزکے اہلکار گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گھریلو سامان، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹتے ہیں اور پھر واپس نہیں کر تے۔

حریت ترجمان نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم کررکھاہے جس کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔

ترجمان نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں بالخصوص اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی من مانی اور غیر قانونی کارروائیوں کا نوٹس لیں۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کو بھارتی جبر سے بچانے کے لیے تنازعہ کشمیر کو جلد از جلد حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

دریں اثناء جموں و کشمیر ینگ مینز لیگ نے ایک بیان میں بھارتی فورسز اور ایجنسیوں کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوںمیں چھاپوں اورتلاشی کارروائیوں کی مذمت کی۔بیان نے ا ن کارروائیوں کو ہراساں کرنے اور اجتماعی سزا کے ہتھکنڈے قراردیاگیاجن کا مقصد مقامی آبادی کو ڈرانا دھمکانا اور حق خود ارادیت کے لیے جاری جدوجہد کو دبانا ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی اتحاد اور انصاراللہ کے درمیان لاشوں کا تبادلہ

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یمن کی انصار

پی ڈی ایم حکومت کا ایک سال مکمل، وزیراعظم کا معیشت کی بحالی کے عزم کا اعادہ

?️ 11 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی

جماعت اسلامی کے سِوا تمام بڑی سیاسی جماعتیں تاحال انتخابی منشور کی تیاری میں مصروف

?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عام انتخابات تیزی سے نزدیک آرہے ہیں لیکن

عراق میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ

?️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں: ایک عراقی سیکورٹی ماہر ہیثم خزالی نے ملک میں سیکورٹی

ہم سعودی اتحاد کے ساتھ تمام قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں: یمن

?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کی قومی قیدیوں کے امور کی

فلسطینی قیدیوں کے لیے بین الاقوامی حمایت کا مطالبہ

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ

پاکستانیوں سمیت ایل پی جی ٹینکر کا پورا عملہ خیریت سے ہے۔ دفترِ خارجہ

?️ 27 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ

صیہونی قبضے اور امریکی سازشوں کے سامنے ہمت نہیں ہاریں گے:حزب اللہ

?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:شیخ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں تاکید کی کہ حزب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے